انٹرٹینمنٹ

Adil Khan Durrani Wedding: عادل خان  درانی نے دوسری شادی کی تو راکھی ساونت کا سامنے آیا ریکشن، یہ پوسٹ کر کے اپنے سابق شوہر کو  بنایا نشانہ!

  ٹی وی اور بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے والی راکھی ساونت حال ہی میں ایک بار پھر سرخیوں میں چھائی ہوئیں ہیں۔ لیکن اس بار سرخیوں میں آنے کی وجہ وہ خود نہیں بلکہ ان کے سابق شوہر عادل خان درانی ہیں۔ جی ہاں، عادل خان  درانی  نے ایک بار پھر شادی کر لی ہے اور وہ بھی بگ باس 12 فیم کنٹسٹنٹ سونی خان کے ساتھ۔جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

راکھی ساونت کا عادل خان درانی اور سومی خان  کی شادی ٹوٹ گئی؟

عادل خان درانی  اور سومی خا ن  نے بھی اپنی شادی کی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ان تمام باتوں کے بارے میں سب کو بتائیں گے۔ جوڑے  (کپل)نے انسٹا پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ اس دوران راکھی ساونت کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ راکھی ساونت نے انسٹا پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی ہے ۔جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ عادل  خان درانی کی دوسری شادی سے کافی دکھی ہیں۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے راکھی ساونت  نے لکھا- ‘مجھے اپنے آپ پر فخر ہے، میں ہر طرح کے درد کو برداشت کر سکتی ہوں، چاہے وہ خاندانی مسائل ہوں، اعتماد کا مسئلہ ہو یا دل ٹوٹنا۔ میں نے ہمیشہ اکیلے اس سب سے گزرا ہے ۔لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری۔ اس کے علاوہ راکھی کی ایک اور پوسٹ نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، جس میں لکھا ہے- ‘مجھے دوستوں کو خوش رکھنے کا بہت شوق تھا، لیکن حقیقت تب سامنے آئی جب میں نے خود کو اکیلا پایا’۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے بگ باس 12 کی مدمقابل سومی  خان سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ جوڑے نے شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عادل  خان درانی نے سومی  خان کے ساتھ جے پور میں خفیہ شادی کی تھی۔ سومی خان کی بات کریں تو سومی پیشے کے اعتبار سے اداکارہ ہیں اور بگ باس 12 کی کنٹسٹنٹ بھی رہ چکی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

32 seconds ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

38 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

50 minutes ago