انٹرٹینمنٹ

WAVES Summit 2025: ’’ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ 2025‘‘ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دے گا، اکشے کمار نے اس تقریب کے انعقاد کے لیے کی وزیر اعظم مودی کی تعریف

اکشے کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل “ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ” (WAVES) کو عالمی تفریحی صنعت کو تبدیل کر دینے والی ایک اہم تقریب قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔ اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار نے جلد ہی ہونے والے ’’ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ 2025‘‘ کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ عالمی تفریح ​​کے مستقبل کو نئی شکل دے گا۔ اپنے پیغام میں معروف اداکار نے اسٹوری ٹیلنگ کی دنیا میں ہندوستان کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے دنیا بھر میں فلوں کے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر ملک کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

منگل کو کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر جاکر اپنی ایک ویڈیو کو دوبارہ شیئر کیا جس میں انھوں نے وضاحت کی کہ ہندوستان کم از کم 35 زبانوں میں تیار کردہ اپنے مواد کے ساتھ عالمی میڈیا کے منظر نامے کو تشکیل دے چکا ہے اور ملک کی تفریحی صلاحیتوں میں عالمی سطح پر اثرانداز ہونے کی قابلیت ہے۔ ویڈیو میں اکشے کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’’ہیلو! میں اکشے کمار ہوں۔ آپ اور میں ہمیشہ سے جانتے ہیں کہ انڈین اسٹوری ٹیلنگ اور ہماری کہانیوں میں دنیا کو ہلا دینے کی طاقت ہے۔ لیکن اب پوری دنیا کے لیے اسے تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ہندوستان دنیا میں فلموں کا سب سے پڑا پروڈیوسر ہے اور ہم کم از کم 35 زبانوں میں مواد تیار کرتے ہیں۔‘‘

اکشے نے مزید کہا ’’ہمارا آڈیو ویژول مواد میڈیا کے منظر نامے کو تشکیل دیتا ہے اور ہماری تفریحی صلاحیتیں دنیا کو متاثر کرنے کی طاقت رکھتی ہیں۔ اس سمٹ میں ایک اہم سنگ میل حاصل ہونے والا ہے، لہٰذا ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ 2025 کے لیے تیار ہوجائیں۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور ذہنوں کا اجتماع ہوگا جو عالمی تفریح ​​کے مستقبل کو بدل دے گا۔ یہیں ہمارے ہندوستان میں۔ اس کے لیے تیار رہیں۔ جے ہند۔‘‘

واضح رہے کہ یہ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ 2025 وزیر اعظم مودی کی قیادت میں 1 سے 4 مئی تک ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈن میں منعقد کیا جائے گا۔ دسمبر 2024 میں وزیر اعظم مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو خطاب ’’من کی بات‘‘ کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہندوستان پہلی مرتبہ 5 فروری سے 9 فروری تک عالمی آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ کی میزبانی کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Acid Attack: اسپتال سے گھر لوٹ رہی تھیں خاتون ڈاکٹر، سرپھرے نے پھینکا تیزاب؛ پولیس بھی حیران، تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات

بہار کے بیگوسرائے میں اسپتال سے گھر واپس جا رہی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے…

10 minutes ago

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

30 minutes ago

’Meaning of ‘Inquilab Zindabad: انقلاب زندہ باد آج بھی کیوں گونجتا ہے؟ سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اور لوگ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟

انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…

44 minutes ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

1 hour ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

2 hours ago