Vinod Mehra Death Anniversary: ونو مہرا اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں ۔لیکن ان کا شمار آج بھی بالی ووڈ کےمشہور اداکاروں میں ہوتاہے۔ انہوں نے اداکاری ذریعہ لوگوں کے دلوں پر راج کیا ۔ ان کی امر پریم ، انوراگ ،کنوارا باپ ، لال پھتر ، ساجن بنا سوہاگن ، جیسی کئی فلموں میں یاد گار رول ادا کیا ۔ونو مہرا جتنے ایکٹنگ کے لئے مشہور ومقبو ل تھے ۔ اس سے کہیں زیادہ اپنی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہا کرتے تھے۔ ونو د مہرا کی زندگی ہر بات کریں تو ریکھا کا ذکر نہ کیا جائے تو بات نہ مکمل رہ جائے گی ۔
ونود مہرا نے 30 اکتوبر 1990 کو محض 45 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہا۔ آئیے آپ کو ونود مہرا کی زندگی کی کچھ کہانیوں سے روبہ رو کراتے ہیں۔
ونود مہرا امرتسر میں پیدا ہوئے
آپ کو بتاتے چلیں کہ ونود مہرا 13 فروری 1945 کو امرتسر، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انہو ں نے اداکاری کی شروعات فلم ‘راگنی’ سے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے کشور کمار کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کئی اور فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر نظر آئے۔ ونود مہرا نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 1971 میں فلم ایک تھی ریتا کے ذریعہ اپنے کریئر کی شروعات کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لال پتھر، امر پریم، انوراگ، رانی میرا نام، بیس سال پہلے، بندگی، ارجن پنڈت اور دو کھلاڑی وغیرہ جیسی فلموں میں بھی اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ریکھا کے ساتھ ایسا رشتہ تھا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک وقت میں ونود مہرا ریکھا کی محبت میں ‘دیوانے’ تھے۔ دونوں نے چھپ کر شادی کر لی۔ لیکن ان کی ازدواجی زندگی صرف دو ماہ ہی چل سکی۔ 1973 میں ان کے رشتے کی خبریں آئے دن میڈیا کی سرخیوں میں رہا کرتی تھیں۔ افیئر اور شادی کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں ہوتیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ونود مہرا کی والدہ ریکھا کو پسند نہیں کرتی تھیں۔ اس کی وجہ سے ونود مہرا اور ریکھا کے رشتہ خراب ہو گئے۔
تین بار شادی کر کے بھی اکیلا چھوڑ دیا
ریکھا کے ساتھ مبینہ افیئر کے علاوہ ونود مہرا نے تین شادیاں کی تھیں۔ ان کی پہلی شادی 1974 میں مینا بروکا سے ہوئی تھی ۔لیکن 1978 میں ان کی طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد وہ بندیا گوسوامی کے رابطے میں آیا اور ان کے ساتھ رہنے لگے۔ لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ دنوں تک نہیں چل سکا۔ آخر کار ونود مہرا کی زندگی میں کرن نامی لڑکی آئی، جو آخری وقت تک ان کے ساتھ رہی۔
بھارت ایکسپریس
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…