بین الاقوامی

Israel-Palestine War: ”اللہ اکبر“ کے نعروں سے گونج اٹھا روس کا ایئر پورٹ، مظاہرین نے یہودیوں کے خلاف کیا احتجاج

Israel-Palestine war: اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جاری خطرناک جنگ کے درمیان روس سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوارکے روزایک ہجوم نے روس کے داغستان میں ایئرپورٹ پریہ افوٓاہ پھیلنے کے بعد اپنی گرفت میں لے لیا کہ اسرائیل سے ایک پروازآرہی ہے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم لئے ہوئے ایئرپورٹ پراحتجاج کیا کہ وہ اسرائیل سے آئے ہیں یا یہودی ہیں۔ ہجوم نے اسرائیلی مسافروں سے اپنے ملک واپس لوٹ جانے کا مطالبہ کیا۔

اللہ اکبرکے نعروں سے گونج اٹھا ایئرپورٹ

احتجاج کررہے لوگوں میں سے کئی افراد ”اللہ اکبر“ کے نعرے لگا رہے تھے۔ پولیس کا الزام ہے کہ مظاہرین نے ایئرپورٹ کے قواعد وضوابط اوردروازے کو توڑتے ہوئے طیارے تک پہنچ گئے اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہیں لگا کہ وہ اسرائیلی عوام اوریہودیوں کولے جارہے ہیں۔ حالانکہ باضابطہ طورپراس پورے معاملے کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔’

Visegrád 24 کے ذریعہ شیئرکئے گئے ایک مبینہ ویڈیو میں ایک شخص کوازبکستان سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہجوم سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جواس کا پاسپورٹ اورفون دیکھنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ کئی مقامی ٹیلی گرام چینلوں نے ایئرپورٹ کے باہرکاروں کو روکنے کے لئے انتظارکررہے درجنوں افراد کی تصاویراورویڈیو بھی دکھائے۔ حالانکہ بھارت ایکسپریس اردو کی طرف سے اس کی تائید نہیں کی جا رہی ہے۔

دی گارجین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب سینکڑوں مظاہرین ایئرپورٹ کے مین ٹرمنل میں گھس آئے تو پولیس کھڑی رہی۔ انہوں نے ممنوعہ علاقوں میں داخلہ حاصل کیا اورکسٹم ڈپارٹمنٹ کے افسران سے آنے والے مسافروں کو بھیڑکی طرف بھیجنے کی اپیل کی۔ رپورٹس کے مطابق، افسران نے ایک ٹیلی گرام پیغام میں کہا کہ ”صورتحال کنٹرول میں ہے“۔ حادثہ میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے لوگ یا کون لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

پروازیں بند کردی گئیں

اس واقعہ کے فوراً بعد روسی ایوی ایشن ایجنسی Rosaviatsia نے اعلان کیا کہ Makhachkala کے ہوائی اڈے کو آنے اورجانے والی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے اورسیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ وہیں، اتوارکی دیرشب روزاویتسیا نے اعلان کیا کہ ہوائی اڈے کو بھیڑسے”آزاد” کردیا گیا ہے اوراسے 6 نومبرتک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

25 minutes ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

1 hour ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

1 hour ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

1 hour ago