بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن ان دنوں اپنی آنے والی فلم دو اور دو پیار کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنے کیرئیر اور زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ اس دوران ودیا بالن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے پہلے بوائے فرینڈ نے انہیں دھوکہ دیا تھا اور اس کی وجہ سے وہ اس وقت میرا دل ٹوٹ گیا تھا۔
پہلے بوائے فرینڈ نے مجھے دھوکہ دیا تھا
انڈین ایکسپریس کو دیے گئے انٹرویو میں ودیا بالن نے اپنے پہلے بوائے فرینڈ اور بریک اپ کا انکشاف کیا۔ ودیا بالن نے کہا، “مجھے دھوکہ دیا گیا ہے، جس پہلے لڑکے کو میں ڈیٹ کیا تھااس نے مجھے دھوکہ دیا تھا اور مجھے آپ کو بتانا ہوگا کہ وہ صرف ایک تھا …. مجھے یاد ہے کہ میرا ابھی حال ہی میں بریک آپ ہوا تھا اور میں ویلنٹائن ڈے پر کالج میں اس سے ٹکرا گئی ا تھی اس نے پلٹ کر کہا تھا کہ میں بس ڈیٹ کے لئے اپنی ایکس گرل فرینڈ سے ملنے جا رہا ہوں’ اس دن اس نے میرا دل توڑدیا تھا، لیکن میں نے اپنی لائف میں اس ے بہتر پایا ۔
مرد اداکار ساتھ کام کرنے میں آسانی محسوس نہیں کرتے
اسی انٹرویو کے دوران ودیا بالن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مرد اداکار ان کے ساتھ کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں ۔ اداکارہ وویا بالن نے کہا کہ کامیاب فلمیں دینے کے باوجود جب ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی بات آئی تو مرد اسٹار نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔
ودیا بالن ورک فرنٹ
ودیا بالن کے کام کے بارے میں بات کریں تو اداکارہ کی آنے والی فلم دو اور دو پیار ہے ہے۔ اس فلم میں وہ پرتیک گاندھی، الیانا ڈی کروز اور سینتھل رام مورتی کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ یہ ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ایک romantic-com ہے جن کا رشتہ بوجھ بن جاتا ہے اور پھر وہ ایکسٹرمیٹیریل آفیر کر بیٹھتے ہیں ۔ لیکن جب وہ چھٹیوں میں دوبارہ ملتے ہیں تو ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں ۔ اس فلم میں کئی ٹوئسٹ ہیں جو آپ کو بہت محظوظ کریں گے۔
انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والے ‘بھول بھولیا’ کے تیسرے حصے میں بھی ودیا نظر آئیں گی، بھول بھولیا 3 میں کارتک آریان اور ترپتی ڈمری بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…