قومی

Lok Sabha Election 2024: ”کرناٹک میں آپریشن لوٹس کی تیاری کر رہی ہے بی جے پی“، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا- ہمارے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپئے کا آفر

Lok Sabha Ekection 2024: لوک سبھا الیکشن سے پہلے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ وزیراعلیٰ سدارمیا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بی جے پی جنوبی ہندوستان کے ریاستوں میں آپریشن لوٹس چلانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ سدارمیا نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو توڑنے کے لئے 50 کروڑ روپئے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

”ایک سال سے حکومت گرانے کی کوشش“

 سدارمیا سے جب سوال کیا گیا کہ کیا لوک سبھا الیکشن میں ہارملنے کے بعد کانگریس کی حکومت گرجائے گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسا بالکل ممکن نہیں ہے، کیونکہ کانگریس کے اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ کرکہیں نہیں جائیں گے۔ بی جے پی گزشتہ ایک سال سے حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

”اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپئے کا دیا گیا آفر“

وزیراعلیٰ  سدارمیا نے مزید کہا کہ برسراقتدار جماعت کے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپئے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن اراکین اسمبلی نے ان کی ایک بھی بات نہیں مانی۔ بی جے پی کتنا بھی زورلگا لے، حکومت اپنی مدت کار پوری کرے گی۔

بی جے پی نے کیا پلٹ وار

وہیں بی جے پی نے سدارمیا کی طرف سے لگائے گئے الزامات پرپلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے، صرف ایک طبقے کے لوگوں کی ہمدردی ملنے کے لئے ایسے الزام لگائے جا رہے ہیں۔ حکومت اپنی حصولیابیوں پر توجہ مرکوزکرنے کے بجائے دوسروں پر فرضی الزام لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی لوک سبھا الیکشن میں سبھی 28 سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago