آسٹریلیا کے سڈنی میں ایک بڑے کمپلیکس میں چاقو سے حملہ کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں حملہ آور نے کئی لوگوں پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد شاپنگ سینٹر میں کہرام مچ گیا۔ لوگوں سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر شاپنگ کمپلیکس سے نکل جائیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچی اور ملزم کو گولی مار دی۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سڈنی کے ویسٹ فیلڈ بانڈی جنکشن شاپنگ سینٹر میں چاقو مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے متعدد افراد کو مارنے کے بعد ملزم کو گولی مار دی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3:40 بجے پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد ایمرجنسی سروسز کو ویسٹ فیلڈ بانڈی جنکشن پر بلایا گیا۔
این ایس ڈبلیو پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ‘اطلاعات ہیں کہ متعدد افراد کو چاقو مارا گیا ہے، اور ایک شخص کو گولی لگی ہے۔’ موقع پر پہنچی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم موقع پر ہی زخمیوں کا علاج کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سی پوسٹس میں شاپنگ سینٹر کے باہر لوگوں کا ہجوم دکھائی دے رہاہے ۔ اہلکار ایک درجن سے زائد ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے کیا کہا؟
آسٹریلوی نیوز ویب سائٹ news.com.au کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم حملہ آور چاقو لے کر گھوم رہا تھا۔ اس سے پہلے کہ پولیس فائرنگ کرتی، اس نے ایک خاتون اور اس کے بچے سمیت دکانداروں پر حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس کو کئی دکانوں میں متاثرین کی جان بچانے کی جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بھرے مال میں فرش پر ہر طرف خون ہی خون پھیلا ہوا تھا ۔ واقعے کے بعد ویسٹ فیلڈ بانڈی جنکشن شاپنگ مال سے سیکڑوں افراد کو نکال لیا گیا۔ پولیس نے لوگوں کو شاپنگ مالز سے دور رہنے کو کہا ہے۔ پولیس واقعہ کے بارے میں لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…