انٹرٹینمنٹ

Vidya Balan Special Announcement: ودیا بالن کے حمل کی کیا ہے حقیقت؟ اداکارہ نے خود کیا بڑا اعلان

Vidya Balan Special Announcement: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اس وقت سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ ہرطرف فینس ودیا بالن کو لے کر ایکسائیٹیڈ نظرآرہے ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسا پوسٹ کردیا تھا، جس کے بعد ان کی پریگننسی رومرس ہر طرف پھیل گئی اور لوگوں نے مان بھی لیا کہ اداکارہ جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ اتنا ہی نہیں اداکارہ نے یہ تک کہا تھا کہ کل یعنی 17 جنوری کو وہ صبح 11 بجے خود ایک بڑا اعلان کرنے والی ہیں۔ اپنے وعدے کے مطابق، انہوں نے ایک بڑا اعلان کردیا ہے۔

اپنے تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ سے انہوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ آخرانہوں نے گزشتہ روز کس چیز کو لے کر ہنٹ ڈراپ کیا تھا۔ کیا اداکارہ واقعی ماں بننے والی ہیں؟ یا معاملہ کچھ اور ہے یہ اداکارہ نے واضح طور پر بتا دیا ہے۔ کچھ دیر پہلے ’دی ڈرٹی پکچر‘ فیم اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے اپنی آنے والی فلم کا موشن پوسٹ شیئر کرکے ’2+2 پیار‘ والا معاملہ واضح کردیا ہے۔ اس لائن سے اداکارہ کا مطلب تھا کہ ان کی آنے والی فلم کا ٹائٹل ’2+2 پیار ہے‘۔ اب اسے شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا- ’اس سیزن، پیار کو تمہیں سرپرائز کرنے دو، کنفیوز کرنے دو، تمہیں کنزیوم کرنے دو‘!

ودیا بالن نے خود کیا انکشاف

اسی کے ساتھ ودیا بالن نے اپنی اس فلم کی ریلیز ڈیٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ 29 مارچ 2024 کو سنیما گھروں میں دستک دے گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مشہوراداکارہ الیانا ڈی کروز، پرتیک گاندھی اورسیندھل رام مورتی دکھائی دینے والے ہیں۔ وہیں پوسٹر کی بات کریں تو اسے دیکھ کرایسا لگ رہا ہے، جیسے فلم میں ودیا بالن 2 لڑکوں کے ساتھ رومانس کرنے والی ہیں۔ یہ لواسٹوری کافی ہٹ کے اور کنفیوزکرنے والی ہوگی، جسے دیکھنے کے لئے اب فینس بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

 

فینس کا دل ٹوٹ گیا

دوسری طرف یہ پوسٹ دیکھ کرایک طرف فینس خوش ہوگئے ہیں اور ودیا بالن کو ان کی آنے والی فلم کے لئے مبارکباد دے رہے ہیں۔ تو وہیں کچھ یوزرس (صارفین) کا دل اس بات سے ٹوٹ گیا ہے کہ ودیا بالن فی الحال ماں نہیں بننے والی ہیں۔ اب ان کے اس پوسٹ نے پریگننسی کو لے کراڑرہی سبھی افواہوں کو خارج کردیا ہے۔ فینس اس دن کا پلکیں بچھائے انتظار کر رہے ہیں، جب اداکارہ انہیں خوشخبری سنائیں گی۔ فی الحال اس وقت تو وہ اپنی اس فلم سے متعلق کافی مصروف چل رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

US takes tough stand on Pakistan: پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکہ سخت، چار اداروں پر لگائی پابندی

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اس معاملے پر مسلسل اپنے خدشات کا…

34 minutes ago

India’s pharmaceutical market: ہندوستان کا فارما سیکٹر دنیا کی تیسری سب سے بڑی صنعت، 2023-24 میں $50 بلین ہوئی مارکیٹ ویلیو

کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے کہا کہ ہندوستان کی دواسازی…

38 minutes ago

Refurbished Smartphone: ہندوستان میں تجدید شدہ اسمارٹ فون کی فروخت میں اضافہ، 2024 میں نئی فروخت بھی رہ گئی پیچھے

ہندوستان میں تجدید شدہ اسمارٹ فون مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس ترقی کے…

50 minutes ago

Bharatmala Project: گزشتہ 7 سالوں میں ’بھارت مالا پروجیکٹ‘کے تحت 18,714 کلومیٹر شاہراہیں بنائی گئیں: نتن گڈکری

پارلیمنٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق بھارت مالا پراجیکٹ کے تحت 31 اکتوبر 2024…

1 hour ago

MoS IT: ہندوستان میں استعمال ہونے والے تقریباً 99 فیصد موبائل فون اب ملک میں بن رہے ہیں: جتن پرساد

ہندوستان میں استعمال ہونے والے تقریباً 99% موبائل فون اب ملک میں تیار کیے جا…

1 hour ago