انٹرٹینمنٹ

Laapataa Ladies: لاپتہ لیڈیز آسکر2025 کی دوڑ سے ہوئی باہر ، اس فلم نے ماری بازی

97ویں اکیڈمی ایوارڈز 2025 کی شارٹ لسٹ سامنے آچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسکر 2025 کے لیے ہندوستان کی امیدوں پر مایوسی چھاگئی ہے۔ دراصل عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘لاپتہ  لیڈیز’ جو آسکر 2025 کی دوڑ میں شامل تھی، اب اس دوڑ سے باہر ہوگئی  ہے۔اس کے بعد ملک میں مایوسی چھائی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  لاپتہ لیڈیز اس زمرے میں منتخب ہونے والی 15 فلموں میں بھی اپنی جگہ نہیں بناسکی۔ بھارت کی آسکر کی امید ہوئی ختم ۔ اب ان 15 فلموں میں سے ٹاپ 5 فلموں کا انتخاب آسکر کی آخری لسٹ کے لیے کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی کیا ہے؟

 فلم کی کہانی دیہی علاقے سے شروع ہوتی ہے۔ گاؤں میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔ دو نوجوان اپنی دلہن کے ساتھ ٹرین میں سوار ہوتے ہیں۔ دونوں دلہنوں کے چہروں پر گھونگٹ ہے، جس کی وجہ سے ان کے چہرے نظر نہیں آتے۔ سفر ختم ہونے کے بعد دونوں دلہنیں نیچے اتر کر کہیں لاپتہ ہوجاتی ہیں۔ ایک نوجوان ‘دیپک’ غلطی سے دوسری دلہن ‘پشپا’ کو اپنے گھر لے آتا ہے۔ اس کی حقیقی بیوی ‘پھول’  وہیں اسٹیشن پر ہی رہ  جاتی ہے۔ دلہن شاید غائب نہ ہوتی اگر اس نے گھونگٹ نہ پہنا ہوتا۔

اس فلم کی ہوئی انٹری

لاپتہ لیڈیز کو آسکر ایوارڈز سے باہر ہوگی  ہے، حالانکہ برطانیہ کی طرف سے بھیجی گئی برطانوی-ہندوستانی فلم ساز سندھیا سوری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘سنتوش’ کو آسکر کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ‘سنتوش’ میں شاہانہ گوسوامی اور سنیتا راجور مرکزی کردار میں ہیں۔

کرن راؤ کی لاپتہ لیڈیز کو فارن کیٹیگری میں بھیجا گیا تھا، 23 ستمبر کو، فلم فیڈریشن آف انڈیا نے اسے آسکر 2025 میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔لاپتہ  لیڈیز میں روی کشن، سپرش سریواستو، پرتیبھا رانتا اور نیتانشی گوئل کو اہم کردار ادا کرتے ہوئے آپ  دیکھا ہوگا اس فلم کو۔ یہ فلم عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنائی گئی ہے۔ اس فلم کی نئی اسٹار کاسٹ نے لوگوں کو بہت متاثر کیا ہے۔

شارٹ فلم میں ہوئی  ہندوستان کی انٹری

مصنف/ ڈائریکٹر ایڈم جےگریوز اور سچترا متائی کی فلم   ‘انوجا’ کو  لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹیگری میں آسکر کے لیے آخری 15 فلموں کی فہرست میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس مختصر فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر گنیت مونگا ہیں۔ اس زمرے میں ایوارڈ کی دوڑ میں دنیا بھر سے 180 فلموں کو منتخب کیا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال پروڈیوسر گنیت مونگا کی فلم ‘دی ایلیفینٹ وِسپرز’ کو بہترین دستاویزی مختصر فلم کے طور پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

The Promise of Better Healthcare: صحت کی بہتر دیکھ بھال کا وعدہ

یو ایس ایڈ  سے تعاون یافتہ ’پنکی پرومِس اَیپ ‘امراضِ نسواں کی نجی، سستی اور…

22 minutes ago

Champions Trophy 2025: چمپئنز ٹرافی پر بڑا اپ ڈیٹ… اب اس دن ہوگا  ٹیم انڈیا کا اعلان

چمپئنز ٹرافی کے لیے چھ ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ صرف…

9 hours ago

Budget session of the Parliament: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس31جنوری سے ہوگا شروع،یکم فروری کو پیش ہوگا نصف بجٹ،جانئے باقی حصہ کب ہوگا پیش

یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔ مودی حکومت…

9 hours ago

Apne Apne Ram: کمبھ نگری پریاگ اور تاج نگری آگرہ میں سنگیت مے رام کتھا سنائیں گے کمار وشواس

کمار وشواس کی اس شاعرانہ پیشکش میں گیت، سنگیت اور شاعری کا شاندار تال میل…

11 hours ago