بین الاقوامی

Gaza ceasefire talks: حماس کے ساتھ جنگ بندی کیلئے مصر پہنچے بنجامن نتن یاہو،ٹرمپ نے دی دوبارہ دھمکی،حماس نے رکھی نئی شرط

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو قاہرہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، جس سے حماس کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ یہ مذاکرات آئندہ چند روز میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا باعث بن سکتے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی نئی شرائط عائد کرنا بند کر دے تو جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ممکن ہوسکتا ہے۔

غزہ میں 14 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جنگ رکوانے کے لیے مصر اور قطر کی کوششیں جاری ہیں۔ ان دونوں ملکوں کی کوششوں کو اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی اور اسلحہ سپلائر امریکہ بھی حمایت حاصل ہے۔ امریکہ کی مدد سے دونوں ملک جنگ کے آغاز سے ہی جنگ بندی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔نئی مذاکراتی نشست دوحا میں جاری ہونے کی اطلاعات ہی ۔ جس کے اسرائیلی تکنیکی ٹیم کے دوحا پہنچنے کی ایک روز پہلے خبر آئی تھی۔

ادھر اسرائیلی فوج  کی جانب سے  شمالی غزہ میں جبالیا، بیت حنون اور بیت لاہیا کا محاصرہ 70 روز سے جاری ہے جبکہ صیہونی فورسز کی جانب سے المواصی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، مزید برآں  مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

وہیں امریکہ کے نومنتخب صدر نے حماس اسرائیل دونوں کو ایک ساتھ دھمکی دی ہے اور جلد سے جلد جنگ بندی کی طرف بڑھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس کو غزہ میں قید باقی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا یا نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ اگر ان کے عہدہ سنبھالنے تک جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تو ’یہ خوشگوار نہیں ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Kharge on Delimitation Bill: ’’جمہوریت اور ایس سی-ایس ٹی کے حقوق خطرے میں…‘‘، حد بندی پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 2026 کی مردم شماری کے اعداد و شمار…

43 minutes ago

Begusarai Firing News: بیگوسرائے میں دن دہاڑے اندھا دھند فائرنگ، دو کم عمر لڑکوں کو ماری گولی، ایک کی موت، دوسرا شدید زخمی

بہار کے بیگوسرائے میں پھلوڑیا تھانہ علاقے کے نپنیا مڈل اسکول کے قریب بدمعاشوں نے…

46 minutes ago

PM Modi Shares Photos from Murugan Temple: پی ایم مودی نے مدورئی کے مروگن مندر کی تصاویر شیئر کیں، لکھا: ’ویٹری ویل مروگنوکو اروگرا‘

وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ یہ تصاویر مدورئی کے تروپّرنکنڈرم میں واقع ارولمیگو سبرامنیا…

1 hour ago