علاقائی

PM Modi Speech: کانگریس نے غریبی ہٹانے کا نعرہ دیا، لیکن…’، وزیر اعظم مودی نے کیرالہ میں اپوزیشن پر کیا حملہ

وزیر اعظم نریندرمودی نے بدھ (17 جنوری) کو کانگریس  کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے غریبی ہٹاؤکا نعرہ دیا، لیکن ہم نے کام کر دکھایا۔ ہمارے کام کا اثر ملک  بھر میں نظر آرہا ہے۔

وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کا اثر ملک میں نظر آرہا ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ آئی ہے کہ پچھلے نو سالوں میں 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔ اس ملک میں پانچ دہائیوں تک کانگریس جیسی پارٹیوں نے غریبی ہٹاؤ کا نعرہ دیا، لیکن ہماری حکومت میں 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا بڑی بات ہے۔

پی ایم مودی نے کیا کہا؟

جیت کا فارمولہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہمارا عزم یہ ہونا چاہیے کہ ہم ہر بوتھ کو جیتیں گے۔ اگر ہم ہر بوتھ جیت سکتے ہیں تو کیرالہ میں الیکشن جیت سکتے ہیں۔ آپ کو زیادہ محنت کرنی ہوگی اور ہر ووٹر پر توجہ دینا ہوگی۔

بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) اور یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کا ٹریک ریکارڈ بدعنوانی کی تاریخ کا مترادف ہے۔ ہمیں یہ بات عوام تک پہنچانی ہے۔

وزیر اعظم نریندرمودی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ہندوستان کی واحد پارٹی ہے جس کے پاس تیز رفتار ترقی کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے اور مستقبل کے لیے ایک واضح وژن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  کیرالہ کے لوگوں نے جو پیار دکھایا ہے اس  کے لئے وہ لوگوں کے مشکور ہیں ۔

آپ کو بتا دیں کہ  وزیر اعظم مودی کیرالہ کے دو روزہ دورے پر ہیں اور شام دیر گئے دہلی واپس آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

9 minutes ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

42 minutes ago

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

10 hours ago