انٹرٹینمنٹ

Upasana Singh Heart Disease: ڈاکٹروں نے دی تھی جان جانے کی وارننگ، بیماری کو ہراکر اس اداکارہ نے 100 سے زیادہ فلموں میں کیا کام

Upasana Singh Heart Disease: فلم ’جدائی‘ کی ’ابّا ڈبّا جبّا‘ گرل اورکپل شرما شوکی ’پنکی بوا‘ بن کراپنی پہچان بنانے والی اداکارہ اپاسنا سنگھ آج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہیں، لیکن پردے پرسب کو ہنسانے والی اس اداکارہ کی اصل زندگی بے حد دردناک اورجدوجہد سے بھری رہی ہے۔ بچپن میں ایک ایسی جان لیوا بیماری سے ان کا سامنا ہوا، جس نے ان کی زندگی کوداوپرلگا دیا تھا۔

معروف اداکارہ اورکامیڈین اپاسنا سنگھ بچپن میں ہی دل کی ایک سنگین بیماری کا شکارہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے وہ ڈانس کرتے ہوئے بے ہوش ہوجاتی تھیں۔ ڈاکٹروں کے ذریعہ جان کا خطرہ بتائے جانے کے بعد چنڈی گڑھ کے پی جی آئی میں ان کا کامیاب آپریشن ہوا۔ بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد، انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اورراجستھانی اورپنجابی فلموں سے ہوتے ہوئے بالی ووڈ تک کا سفرطے کیا۔ ’جدائی‘ فلم اورکپل شرما کے شو میں ’پنکی بوا‘ کے کردارسے مشہورہوئیں اپاسنا آج 100 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

خوابوں کا پیچھا کرنا جاری رکھا

29 جون، 1975 کو پنجاب میں پیدا ہوئیں اپاسنا سنگھ کی کہانی کسی فلمی اسکرپٹ جیسی ہے۔ بچپن سے ہی اداکاری اورڈانس کی شوقین اپاسنا جب بھی اسٹیج پرپرفارم کرتیں، تواکثربے ہوش ہوجایا کرتی تھیں۔ جانچ میں پتہ چلا کہ ان کے دل میں پیدائش سے ہی سوراخ (چھید) ہے اور ڈاکٹروں نے یہاں تک کہہ دیا  تھا کہ بغیرآپریشن کے ان کی جان بھی جاسکتی ہے، لیکن چنڈی گ ڑھ کے پی جی آئی میں کامیاب سرجری کے بعد انہوں نے اپنی بیماری کوہرا دیا اورخوابوں (سپنوں) کا پیچھا کرنا جاری رکھا۔

آئیکونک ڈائیلاگ ’ابّا ڈبّا جبّا‘

اپاسنا نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈرامیٹک آرٹس میں ماسٹرس کیا اوراپنے کیریئر کی شروعات راجستھانی فلم ’بائی چلی ساسریے‘ سے کی۔ اس کے بعد انہوں نے ہندی، پنجابی اورگجراتی سنیما میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ بالی ووڈ میں انہیں اصلی پہچان فلم ’جدائی‘ کے آئیکونک ڈائیلاگ ’ابّا ڈبّا جبّا‘ سے ملی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’ہنگامہ‘ اور’اعتراض‘ جیسی کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ فلموں سے ہٹ کر، ٹی وی شو، ’کامیڈی نائٹس ودھ کپل‘ میں ان کی ’پنکی بوا‘  کا کردار گھرگھر میں مقبول ہوا۔ آج اپاسنا سنگھ 100 سے زیادہ فلموں کا حصہ رہ کرلاکھوں دلوں میں راج کررہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gold-Silver Price: صارفین کے لیے خوشخبری! مقامی صرافہ بازار میں سونا تقریباً 1000 روپے سستا، جانیے آج کی تازہ قیمتیں

سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…

7 minutes ago

Gautam Adani: ’قابل اعتماد اعداد و شمار اور شفاف حکمرانی ہی بھارت کی اصل طاقت‘، گوتم اڈانی نے کی مائیکل بلومبرگ کے وژن کی تعریف

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بھارت کی ترقی کے حوالے سے بلومبرگ کے…

13 minutes ago

PM Modi Meet Indian Asian Games Contingent: وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ایشین گیمز کے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم،…

26 minutes ago

IPL 2027: ممبئی انڈینز کو ملے گا اپنا ’راجہ‘ واپس! کیا روہت شرما پھر سنبھالیں گے ٹیم بلیو کی کمان؟

ممبئی انڈینز میں ایک بار پھر قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی…

56 minutes ago

Manoj Tiwari Address Students: مہاراجا اگرسین کالج میں منوج تیواری کا نوجوانوں کو پیغام، کہا- زندگی کی اقدار اور ہنر کے ساتھ کامیابی کی راہ طے کریں

دہلی یونیورسٹی کے مہاراجا اگرسین کالج میں طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب کے دوران…

1 hour ago