قومی

PM Seychelles Visit: ’’آئندہ پچاس برس اختراع، پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے نام ہوں گے‘‘ سیشلز کے کامیاب دورے کے بعد وزیراعظم مودی کا اظہار خیال

وکٹوریہ (سیشلز): وزیراعظم نریندر مودی نے مشرقی افریقہ کے جزیرہ نما ملک سیشلز کا اپنا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد کہا ہے کہ بھارت اور سیشلز کے درمیان گزشتہ پچاس برسوں کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ ترقی سے عبارت رہے ہیں، جبکہ آئندہ پچاس برس اختراع (Innovation)، پائیدار ترقی (Sustainability) اور مشترکہ خوشحالی (Shared Prosperity) کے لیے وقف ہوں گے۔ نئی دہلی روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کا یہ دورہ کئی اہم نتائج کا حامل رہا، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ اگر گزشتہ پچاس برس ہمارے تعلقات گہرے اعتماد اور مشترکہ ترقی کے مظہر رہے ہیں تو آئندہ پچاس برس اختراع، پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی سے عبارت ہوں گے۔‘‘ وزیرِ اعظم نے سیشلز کے قومی دن اور آزادی کی پچاسویں سالگرہ کی تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کو بھی اعزاز قرار دیتے ہوئے صدر پیٹرک ہرمینی، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

19 معاہدوں پر دستخط، بحیرۂ ہند میں تعاون پر اتفاق

وزارتِ خارجہ نے اس دورے کو بھارت اور سیشلز کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ وزارت کے مطابق سیشلز کے نائب صدر نے خصوصی طور پر ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت کیا، جو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی علامت ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور بحیرۂ ہند کے خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورے کے دوران بھارت اور سیشلز کے درمیان 19 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے ملزمان کی حوالگی (Extradition Treaty) اور ترقیاتی تعاون سے متعلق معاہدے بھی شامل ہیں۔

بھارتی برادری سے ملاقات، گاندھی جی کو خراج عقیدت

روانگی سے قبل وزیراعظم مودی نے سیشلز میں مقیم بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں سے ملاقات کی اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی برادری نہ صرف سیشلز کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ بھارت سے اس کا مضبوط رشتہ بھی برقرار ہے۔ دورے کے تیسرے روز وزیراعظم نے وکٹوریہ کے پیس پارک میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ گاندھی جی کے امن، انصاف اور انسانی وقار سے متعلق نظریات آج بھی پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی 27 سے 29 جون تک سیشلز کے سرکاری دورے پر رہے۔ اس دوران انہوں نے سیشلز کی قومی اسمبلی سے بھی خطاب کیا اور وہ ایسا کرنے والے پہلے بھارتی وزیرِ اعظم بن گئے، جبکہ قومی دن کی تقریب میں مہمانِ خصوصی بننے والے بھی پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی مانگ تیز، انڈیا گیٹ پر والدین سے ملے راہل اور پرینکا گاندھی

انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…

20 minutes ago

Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…

49 minutes ago

Gold-Silver Price: صارفین کے لیے خوشخبری! مقامی صرافہ بازار میں سونا تقریباً 1000 روپے سستا، جانیے آج کی تازہ قیمتیں

سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…

58 minutes ago

PM Modi Meet Indian Asian Games Contingent: وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ایشین گیمز کے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم،…

1 hour ago