انٹرٹینمنٹ

Pushpa 2: The Rule Trailer released: فلم ’پشپا 2: دی رول‘ کا ٹریلر ریلیز، دھماکہ دار ایکشن میں نظر آئے اللو ارجن

ممبئی: تیلگو سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ کا ٹریلر اتوار کے روز بہار کی راجدھانی پٹنہ میں لانچ کیا گیا۔ 2 منٹ 48 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں اللو ارجن ایک دمدار کردار میں نظر آ رہے ہیں۔

’پشپا 2: دی رول‘ کا ٹریلر کی شروعات بیک گراؤنڈ میوزک اور وائس اوور کے ساتھ شروع ہوتی ہے، کو اللو ارجن کے ادا کیے کردار پشپا کے بارے میں بات کرتی ہے۔ اس میں کہا جاتا ہے کہ کون ہے یہ آدمی، جسے نہ پیسے کی پرواہ ہے اور نہ ہی پاور کا خوف۔ ضرور اسے کوئی گہری چوٹ لگی ہے۔ اس کے بعد ٹریلر میں کئی سنسنی خیز لمحات دکھائے گئے ہیں جن میں زیادہ تر ایکشن مناظر دکھائے گئے ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں رشمیکا مندانا کے کردار شریوالی کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ حالانکہ، ٹریلر میں ملیالم سپر اسٹار فہد فاصل کی انٹری بھی دکھائی گئی ہے، جو بہت متاثر کن کردار میں نظر آرہے ہیں۔

دراصل، ’پشپا 2: دی رول‘ کو سوکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم میتھری مووی میکرز کے بینر تلے بنائی گئی ہے جب کہ فلم کا میوزک ٹی سیریز کا ہے۔ پہلے ’پشپا 2: دی رول‘ 15 اگست کو ریلیز ہونا تھی، لیکن اس کے بنانے والوں نے فلم کی تاریخ بڑھا کر 6 دسمبر کر دی۔ حالانکہ، فلم کے ٹریلر سے واضح ہے کہ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

’پشپا 2: دی رول‘ پہلے وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی تھی۔ حالانکہ، ’چھاوا‘ کے بنانے والوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ بڑھا دی ہے۔ ’چھاوا‘ چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے مراٹھا راجہ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

NIA Raid in Bihar: بہار میں این آئی اے کے چھاپے  سے مچی ہلچل

این آئی اے کی ٹیم چھاپےمارنے کے لیے بدھ کی صبح ویشالی ضلع پہنچی۔ این…

1 hour ago

Supreme Court: سی بی آئی کی ذرخواست پریاسین ملک نہیں دے پائے جواب، کیس کی اگلی سماعت 20 جنوری کو

یاسین ملک اور دیگر پانچ ملزمان کے خلاف دو مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ پہلا…

2 hours ago