Actress Tina Dutta: ٹی وی سیریل ’اترن‘ میں اپنے کردار سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالینے والی اداکارہ ٹینا دتہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ اس شو سے اداکارہ کو خاص پہچان ملی ہے۔ اس کے بعد ٹینا نے بگ باس 16 میں بھی اپنے جلوے کافی دکھائے۔ ان کے اور اداکار شالین بھنوٹ کے ریلشن شپ کی خبروں کو بھی کافی ہوا ملی۔
ٹینا دتہ پر جب سرعام بوائے فرینڈ نے اٹھایا تھا ہاتھ
بگ باس 16 میں ٹینا اور شالین کا رشتہ زیادہ لمبا نہیں چل سکا، لیکن اداکارہ کو اس شو میں فینس نے خوب پیاردیا ہے۔ ریل لائف سے لے کرریئل لائف تک میں ٹینا دتہ کافی سرخیوں میں رہی ہیں۔ آج ہم اداکارہ کی لولائف (پیارکی زندگی) سے متعلق بات کریں گے۔
ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے ٹینا دتہ نے بتایا تھا کہ وہ جب ریلیشن شپ میں تھیں تو انہوں نے کیا کچھ سامنا کیا ہے۔ سابق بوائے فرینڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹینا دتہ نے انکشاف کیا تھا کہ اس رشتے میں مجھے گالی سے لے کرگھریلو تشدد تک کا شکارہونا پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک نان انڈسٹری پرسن کو ڈیٹ کررہی تھیں، جو انہیں گالیاں دیتا تھا اور مارپیٹ بھی کرتا تھا۔
اداکارہ نے اپنی زندگی سے اٹھایا تھا پردہ
ٹینا دتہ نے بتایا تھا کہ ان کا ہمیشہ سے من تھا کہ وہ لومیریج کریں، لیکن اپنے 5 سال رشتے کو انہوں نے اسی لئے ختم کرلیا کیونکہ اس رشتے میں ان کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ حد تو تب ہوگئی تھی جب ٹینا دتہ کا بوائے فرینڈ دوستوں کے سامنے ہی ان کو مارنے لگتا تھا۔ ٹینا دتہ نے اس کے بعد اس ریلیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹی وی پر کئی شو سے اپنی اداکاری کا جلوہ دکھا چکی ہیں۔ 16 سال کی عمرمیں ٹینا کو ایشوریہ رائے کے ساتھ بنگالی فلم ‘چوکھیربالی’ میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں سیف علی خان اورودیا بالن اسٹارر فلم ‘پرنیتا’ میں بھی دیکھا گیا۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…