اسپورٹس

World Cup 2023: بنگلہ دیش نے جیت کے ساتھ کیا ورلڈ کپ کا آغاز، پہلے میچ میں ہی افغانستان کو روند دیا

Bangladesh Vs Afghanistan: ورلڈ کپ 2023 کا تیسرا مقابلہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دھرمشالہ کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں بنگلہ دیش نے 6 وکٹ سے جیت اپنے نام کی۔ یہ ٹورنا منٹ میں دونوں ٹیموں کا پہلا مقابلہ تھا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری افغانستان کی ٹیم 37.2 اوور میں 156 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 34.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش نے جلدی گنوا دیئے تھے دو وکٹ

افغانستان کے 157 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم نے پانچویں اوور کی پہلی گیند پر 19 رنوں کے اسکور پر تنجید حسن کے طور پر پہلا وکٹ گنوایا۔ سلامی بلے باز تنجید حسن محض 5 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد ٹیم کے دوسرے سلامی بلے باز لٹن داس 7ویں اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ لٹن داس 2 چوکوں کی مدد سے 18 رن بناکر پویلین کی طرف گئے۔

مہدی حسن معراج نے لگائی نصف سنچری

نمبرتین پر بلے بازی کرنے آئے مہدی حسن معراج نے بنگلہ دیش کو مضبوطی فراہم کی۔ انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رنوں کی اننگ کھیلی۔ مہدی حسن 89ویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے افغانی تیز گیند باز نوین الحق نے اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد کپتان شکیب الحسن کے طور پر بنگلہ دیش کا چوتھا وکٹ گرا۔ کپتان شکیب الحسن 14 رنوں کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹے۔

نجم الحسین شنٹونے ناٹ آؤٹ نصف سنچری کے ساتھ جیت دلائی

نمبر-4 پر بلے بازی کرنے اترے نجم الحسین شنٹو نے ناٹ آؤٹ نصف سنچری کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی۔ ان کے ساتھ مشفق الرحیم ناٹ آؤٹ لوٹے۔ مشفق الرحیم شنٹو 59 رنوں کی ناٹ آؤٹ اور مشفق الرحیم نے 2 رن ناٹ آؤٹ نے جیت دلائی۔ وہیں دوسری جانب، افغانستان کی طرف سے راشد خان نے سب سے زیادہ 9 اوور کی گیند بازی کی، جس میں انہوں نے 48 رن خرچ کئے۔ حالانکہ وہ کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ وہیں فضل الحق فاروقی، نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1-1 وکٹ حاصل کئے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

7 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

7 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

8 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

8 hours ago