انٹرٹینمنٹ

Ayesha shroff gets cheated: ٹائیگر شراف کی ماں عائشہ شراف کے ساتھ 58 لاکھ کی دھوکہ دہی، درج کرائی ایف آئی آر

Ayesha shroff gets cheated: اداکار جیکی شراف کی اہلیہ عائشہ شراف کے ساتھ 58 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی ہوگئی ہے۔ انہوں نے ممبئی کے سانتا کروزپولیس اسٹیشن میں چیٹنگ کا معاملہ درج کرایا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، آئی پی سی کی دفعہ 420, 408, 465, 467 اور468  کے تحت ایلین فرنانڈیزنام کے شخص کے اوپرمعاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 20 نومبر، 2018 کو ایلن کو ایم ایم اے میٹرکس کمپنی کا ڈائریکٹرآف آپریشنس مقرر کیا گیا تھا۔ ایم ایم اے میٹرکس جم ٹائیگرشراف اور ان کی والدہ عائشہ شراف کا ہے۔ جم کے سارے کام کاج کو عائشہ اور ایلن فرنانڈیز ہی دیکھتے تھے کیونکہ ٹائیگر شراف اپنے کام میں بہت مصروف رہتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، ایلن نے ہندوستان اور بیرون ملک میں 11 ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے لئے کمپنی سے بہت پیسے لئے تھے۔ دسمبر 2018 سے لے کر جنوری 2023 تک کمپنی کے بینک اکاؤنٹ 58,53,591 سے روپئے لئے گئے ہیں۔

ساحل خان کے خلاف بھی کیا تھا کیس

عائشہ شراف نے پہلی بار کسی پر چیٹنگ کا معاملہ درج نہیں کرایا ہے۔ سال 2015 میں انہوں نے اداکار ساحل خان کے اوپر بھی 4 کروڑ روپئے کی چیٹنگ کا معاملہ درج کروایا تھا۔

کون ہیں عائشہ شراف؟

ٹائیگرشراف کی والدہ اورجیکی شراف کی اہلیہ ہونے کے علاوہ عائشہ شراف کی اپنی بھی پہچان ہے۔ وہ اداکارہ اورماڈل رہ چکی ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ فلم تیری بانہوں میں کام کیا تھا، جو1984 میں ریلیزہوئی تھی۔ اس میں ان کے ساتھ موہنیش بہل لیڈ رول میں تھے۔ حالانکہ جیکی شراف سے شادی کے بعد انہوں نے فلموں سے دوریاں بنا لی تھیں۔ اب وہ فلمیں پروڈیوس کرتی ہیں۔ انہوں نے جس ملک میں گنگا رہتا ہے، گرہن، بوم جیسی فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

21 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

50 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago