Categories: انٹرٹینمنٹ

Tiger 3 First Review: جوان-پٹھان کو پیچھے چھوڑ کر سال کی سب سے بڑی ہٹ فلم بنے گی سلمان خان کی ٹائیگر؟

Tiger 3 First Review: ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور’ٹائیگرزندہ ہے‘ کی زبردست کامیابی کے بعد اب سلمان خان اس سیریز کی تیسری فلم ’ٹائیگر3 کے ساتھ لوٹ رہے ہیں۔ فلم  دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں سلمان خان کے ساتھ کٹرینہ کیف بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ اس بار فلم میں اداکار عمران ہاشمی بھی زبردست رول میں نظرآئیں گے۔ وہیں فلم ریلیز ہونے سے پہلے اس کا ریویو سامنے آگیا ہے۔

سامنے آیا ’ٹائیگر-3‘ کا پہلا ریویو

دراصل، حال ہی میں فلم کا ریویو آل ویز بالی ووڈ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اسے شیئرکرتے ہوئے ’ٹائیگر-3‘ کو چار اسٹاردیئے گئے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے، “اس دیوالی دیکھنے کے لئے تیار رہیں… #ٹائیگر 3 ایکشن سے بھرپور ایک تھریلر ہے، جو کافی حد تک پوری بات بتاتی ہے… جس میں مضبوط فنکاروں کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی۔”

 

فلم نے ایڈوانس بکنگ سے کی اتنی کمائی

واضح رہے کہ ’ٹائیگر-3‘ کی ایڈوانس بکنگ اب شروع ہوچکی ہے۔ فلم نے ایڈوانس بکنگ سے تقریباً 10 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ سیک نلک کی رپورٹ کے مطابق تو فلم اب تک سبھی دنوں کا ملاکر 10 کروڑ روپئے کا بزنس بھی کرچکی ہے۔ اتنا ہی نہیں آپ کو یہ بھی بتادیں کہ سلمان خان کی اس فلم کے شو 24 گھنٹے چلنے والے ہیں۔ ہونے والے ہیں۔

منفی کردار میں نظرآئیں گے عمران ہاشمی

فلم میں سلمان خان کے علاوہ کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی اہم کردار میں ہوں گے۔ اس فلم میں عمران ہاشمی منفی کردار نبھانے جا رہے ہیں، جس کو لے کر فینس کے درمیان کافی شش وپنج کا معاملہ بنا ہوا ہے۔ ساتھ ہی فلم میں شاہ رخ خان کا بھی کیمیو ہونے والا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناظرین فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم اس دیوالی کو ریلیز ہونے کے لئے پوری طرح سے تیارہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago