انٹرٹینمنٹ

اننت امبانی-رادھیکا کی شادی میں شامل ہونے جام نگر پہنچے شاہ رخ خان سمیت یہ عظیم شخصیات

Celebrity Reached Jamnagar: اس وقت ہرطرف امبانی فیملی سرخیوں میں ہے۔ ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اوربزنس مین ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ جلدی ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ وہیں شادی سے پہلے شادی کی پری ویڈنگ فنکشن شروع ہوچکے ہیں۔ گجرات کے جام نگرمیں اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ سیریمنی 3-1 مارچ تک چلے گی۔ ایسے میں اس تقریب کے لئے بالی ووڈ کے ساتھ کئی بڑی ہستیاں بھی جام نگرپہنچنے لگے ہیں۔ اس فہرست میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔

شاہ رخ خان کی فیملی کے علاوہ یہ ہستیاں ہو رہی ہیں شامل

شاہ رخ خان، گوری خان، سہانا خان اورآرین خان بھی جام نگرمیں اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی شادی کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ وہ ان کی پری ویڈنگ سیلبریشن اٹینڈ کرنے کے لئے جام نگرپہنچ رہے ہیں۔ وہیں امبانی فیملی کی شاندارتقریب میں مارک زکربرگ، کے پی سنگھ، چیئرمین ڈی ایل ایف، باب ڈوڈلے، سابق سی ای او بی پی اور مرّی اوچنکلوس، سی ای او بی پی اورپی ایم ایس پرساد، کارگزارڈائریکٹر، ریلائنس انڈسٹریزلمیٹیڈ، راشد خان اوراسکائی، براوو، سائنا نہوال، ظہیرخان جیسی شخصیات شامل ہونے کے لئے پہنچ رہی ہیں، جن کی تصاویر بھی میڈیا پرمسلسل وائرل ہو رہی ہیں۔

وہیں اس سے پہلے بھی کئی ستارے جام نگرپہنچ رہے ہیں۔ جیسے جے براؤن، ایڈم بلیک اسٹوم، ابھیشیک بچن، رنبیرکپور، عالیہ بھٹ، سلمان خان اورارجن کپور سمیت کئی بالی ووڈ اورہالی ووڈ کی ہستیاں اس والہانہ تقریب میں شامل ہونے کے لئے پہنچ چکے ہیں۔

قابل ذکرہے کہ صنعت کاراننت امبانی اپنی ہونے والی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ بدھ کو اپنی پری ویڈنگ سیلبریشن سے پہلے جام نگرمیں ایک ساتھ نظرآئے۔ دونوں نے اس دوران غریبوں کوکھانا بھی تقسیم کئے۔ ریلائنس ٹاؤن شپ کے پاس جوگواڈ گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو اس جوڑے نے روایتی گجراتی کھانا بھی پیش کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

18 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

37 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

38 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

38 mins ago