انٹرٹینمنٹ

Jawan box office: باکس آفس پر جوان کا ریکارڈ توڑ کمائی کا سلسلہ 20ویں روز بھی جاری، جوان کی آندھی میں کوئی نہیں ٹک سکا

Jawan box office: باکس آفس پر شاہ رخ خان کی جوان کی ریکارڈ توڑ کمائی کا سلسلہ 20ویں روز بھی جاری ہے۔ جہاں فلم نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کا ڈیٹا  عبورکر لیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وہیں کنگ خان کی فلم  نے بھارت میں 600 کروڑ روپے کی کمائی سے اب کچھ  انچ کی دوری پر۔ ویسے توجوان کی آندھی کے دوران کئی فلمیں ریلیز ہوئیں، جو اس  آندھی میں کہیں بھی نہیں ٹک سکیں۔لیکن ساؤتھ کی ایک فلم نے اپنا جھنڈا  ضرور لہرا دیا ہے  اور بجٹ سے دگنی کمائی کر باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ باکس آفس پر فلم کی کمائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یہ فلم  مارک انٹو نی کی فلم ہے۔ جو 15 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی ۔جب کہ شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر کو تامل، تیلگو سمیت 5 زبانوں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں ساؤتھ کے سپر اسٹار وشال، ایس جے۔ سوریا اور ریتو ورما اہم کرداروں میں نظر آئے۔  جب کہ اسے اردک روی چندرن نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا تنازع پر بھارت کو چین سے مل رہی ہے ‘سپورٹ’، چینی میڈیا کا دعویٰ – امریکہ کے کہنے پر بھڑکا رہے ہیں ٹروڈو

بجٹ کی بات کریں تو مارک انٹونی 40 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی ہے ۔جس نے دنیا بھر میں 87.5 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے ۔ جب کہ ہندوستان میں یہ کمائی 64.19 کروڑ ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ہندوستان کی مجموعی آمدنی 72.15 کروڑ ہے۔ چونکہ اس فلم نے تامل زبان میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ ہر روز فلم کی کمائی ایک کروڑ روپے سے اوپر دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

قابل ذکر بات یہ ےہ کہ اس سال ریلیز ہوئی ساؤتھ کی ویروپاکشا اور کنتارا بھی سپرہٹ ثابت ہوئیں۔ باکس آفس پر اچھی کمائی کے بعد فلم نے اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی مچائی دھوم ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

20 mins ago