انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 17: ماں نے خود کشی کی تھی، گھر والوں کے سامنے خود اس کنٹسٹنٹ نے کیا حیران کرنے دینے والی بات،آخر وجہ  یہ  بتا ئی

Bigg Boss 17: متنازعہ ٹی وی شو بگ باس 17 ناظرین کافی پسند کر رہے ہیں۔ شو میں کنٹسٹنٹ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بہت سی باتیں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔اس  شو کے اس سیزن میں جس کنٹسٹنٹ کا سب سے زیادہ چرچا  ہورہاہے وہ منور فاروقی ہیں۔ منور شو میں کئی بار اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں انکشافات کر چکے ہیں۔

منور کی ماں نے خودکشی کر لی تھی

اس بار پھر منور نے اپنی والدہ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، جسے سن کر گھر والے حیران رہ گئے۔ دراصل گزشتہ ایپی سوڈ میں رنکو، ایشوریہ نیل اور منور گاڈن کے علاقے میں ایک ساتھ بیٹھے تھے۔ ادھر منور کا کہنا ہے کہ بچپن میں ہم روز ایک روٹی اور ایک دال کھاتے تھے۔ وہ اس وقت  وہ اچھی  بھی لگتی تھی۔ اس کے بعد رنکو منور سے پوچھتی ہے کہ تمہاری ماں کا انتقال کب ہوا؟ اس پر منور کا کہنا ہے کہ میری والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب میں 13 سال کا تھا، میری والدہ نے خودکشی کی تھی، انہوں نے تیزاب پی لیا تھا۔

منور نے والدہ کی خودکشی کی وجہ بتا دی

اس کے بعد ایشوریہ پوچھتی ہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ اس پر منور کہتے ہیں کہ اس وقت بہت مسائل تھے۔ ‘میرے والد کے ساتھ ان کے تعلقات ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔ قرض اور بہت سی چیزیں تھیں۔ اس کے بعد منور تھوڑا جذباتی ہو جاتےہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اس پر کسی اور وقت بات کریں گے اور وہاں سے چلا جاتا ہے۔

اس سے پہلے بھی کئی انکشافات کر چکے ہیں

آپ کو بتاتے ہیں کہ منور پہلے ہی انکشاف کر چکے ہیں کہ ان مسائل کی وجہ سے انہیں پڑھائی چھوڑنی پڑی تھی اور وہ گھر چلانے کے لیے کام کرنے لگے تھے۔ اس سے قبل وہ دیگر رئیلٹی شوز میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کر چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

24 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

24 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

59 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago