انٹرٹینمنٹ

Sushant Singh Rajput Flat: ”دی کیرلا اسٹوری“ کی اداکارہ ادا شرما نے سشانت سنگھ راجپوت کا گھر خریدا، طویل وقت سے پڑا تھا خالی

Actress Adah Sharma: سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون، 2020 کو خودکشی کرلی تھی۔ انہیں ممبئی واقع اپنے فلیٹ پر ہی مردہ پایا گیا تھا۔ جب سے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوئی تھی، تب سے ان کا فلیٹ خالی ہی پڑا تھا۔ اس کے بعد سے کوئی بھی اس فلیٹ میں جانے سے یا رہنے سے انکار کردیتا تھا۔ اسی درمیان اب خبر آرہی ہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا یہ فلیٹ فروخت ہوگیا ہے، جسے”دی کیرلا اسٹوری“ کی اداکارہ ادا شرما نے خریدا ہے۔

 ادا شرما نے خریدا سشانت سنگھ راجپوت کا گھر

تقریباً تین سالوں سے خالی پڑے رہنے کے بعد اب سشانت سنگھ راجپوت کے اس فلیٹ کو بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نے خرید لیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم ”دی کیرلا اسٹوری“ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ ادا شرما کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کرایے والا فلیٹ مانٹ بلینک گلڈنگ جو باندرہ میں واقع ہے کو خرید لیا ہے۔

 

میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق، ادا شرما کو اپنی  ٹیم اور بروکر کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت کے گھر پر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مگرادا شرما اندر جاتے وقت رکی نہیں، نہ ہی انہوں نے اپنا چہرہ دکھایا اور نہ ہی کسی سے بات کی۔ ادا شرما سے جب میڈیا نے رابطہ کیا تب بھی کچھ نہیں معلوم ہوسکا۔ فی الحال یہ گھر کتنے میں خریدا ہے، کب خریدا ہے اور اس سے متعلق جڑی دیگرجانکاری نہ تو ٹیم نے دی اور نہ ہی سشانت سنگھ راجپوت کے گھر کی عمارت احاطے میں داخل ہوئیں ادا شرما نے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Shahrukh Khan’s Film Jawan First Review: گدر-2 کے بعد باکس آفس پر آنے والی ہے ”Jawan“ کی سنامی، سینسر بورڈ نے شاہ رخ کو دی ہری جھنڈی

لمبے وقت سے خالی پڑا تھا فلیٹ

واضح رہے کہ پھانسی لگاکر خود کشی کرنے سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت اسی گھر میں رہتے تھے۔ تب اس گھر کرایہ 4.5 لاکھ روپئے بتایا جاتا تھا۔ سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد سے ہی یعنی تین سالوں سے بھی زیادہ عرصے سے یہ گھر خالی ہے اور یہاں کوئی بھی کرایے پر رہنے کو تیار نہیں تھا اور نہ ہی کوئی اس گھر کو خرید رہا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

2 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

3 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

3 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

4 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

4 hours ago