Rochelle Rao Pregnant: ٹی وی کی مشہور جوڑی کیتھ سکیرا اور روشیل راؤ جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔ حال ہی میں جوڑے نے بے حد خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔ ان دنوں روشیل اپنا پریگننسی پیریڈ انجوائے کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے بیبی بمپ کے ساتھ کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر میں ان کے شوہر کیتھ سکیرا بھی شرٹ لیس ہوکر ایک سے بڑھ کر ایک پوز دے رہے ہیں۔
‘دی کپل شرما’ اداکارہ روشیل نے کرایا میٹرنٹی فوٹو شوٹ
کیمرے کے سامنے جوڑے نے کئی ساری تصاویر کلک کرائی ہیں۔ کیتھ اور روشیل کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔ واضح رہے کہ کیتھ اور روشیل نے کچھ وقت پہلے سوشل میڈیا پر میٹرنٹی فوٹوشوٹ کی کچھ ڈریمی تصاویر شیئر کرکے پریگننسی کا اعلان کیا تھا۔ اس جوڑے نے میٹرنٹی شوٹ کے لئے چنئی کے اسی سی بیچ پر شوٹنگ کی، جہاں یہ 5 سال پہلے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
کیتھ اور روشیل اپنے ہر ایک اسپیشل موومنٹس کو کیمرے میں قید کرلیتے ہیں۔ ایسے میں جوڑے نے بیبی بمپ کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا ہے، جس پر فینس خوب پیار لٹا رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے روشیل راؤ کی گود بھرائی کا فنکشن ہوا تھا، جس میں اداکارہ نے بیبی شاور پارٹی کی ویڈیو شیئر کرکے فینس کو خاص لمحے دکھائے تھے۔ اس موقع پر روشیل نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ گود بھرائی میں مجھے میرے سبھی دوستوں نے بہت آشیرواد دیا اور خوب پیارکیا۔ منی بیبی شاور میں میری گرل گینگ نے میرے لئے ایک فنکشن رکھا تھا۔
اننت سنگھ جو پانچ ماہ قبل جیل سے رہا ہوئے تھے، انہیں 14 اگست 2024…
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…