'دی بکنگھم مرڈرز' 'استری 2' کے سامنے ہوئی بے بس ، دوسرے دن ہی فلم کے کلیکشن میں آئی کمی
کرینہ کپور کی حالیہ ریلیز فلم ‘دی بکنگھم مرڈرز’ باکس آفس پر کو ئی خاص کمال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ فلم 13 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی ،لیکن زیادہ بزنس نہ کر سکی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘دی بکنگھم مرڈرز’ کرینہ کپور کی گزشتہ 15 سالوں میں سب سے کم اوپننگ والی فلم تھی۔ اب دوسرے دن بھی باکس آفس پر فلم کی حالت خراب ہے۔
SACNILC کے اعداد و شمار کے مطابق، ‘دی بکنگھم مرڈرز’ نے پہلے دن گھریلو باکس آفس پر 1.15 کروڑ روپے کی اوپننگ کی۔ اب دوسرے دن ویک اینڈ ہونے کے باوجود فلم کے کلیکشن میں اضافہ نہیں ہو رہا۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، کرینہ کی پراسرار تھرلر فلم نے دوسرے دن رات 10:20 بجے تک 1.90 لاکھ کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کا کل کلیکشن 3.05 کروڑ روپے رہا ہے۔ یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں اور بدل سکتے ہیں۔
‘دی بکنگھم مرڈرز’ کو ‘استری 2’ کی وجہ سے نقصان ہوا!
شردھا کپور اسٹارر فلم ’استری 2‘ کو ریلیز ہوئے ایک مہینہ ہو گیا ہے اور یہ فلم اب بھی باکس آفس پر روزانہ کروڑوں روپے کا بزنس کر رہی ہے۔ ایسے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ‘دی بکنگھم مرڈرز’ ‘استری 2’ کی وجہ سے کہیں کھو گی ہے۔
جہاں کرینہ کپور کی فلم نے دوسرے دن رات 10:20 تک صرف 1.90 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے وہیں ‘استری 2’ نے 31 ویں دن ہونے کے باوجود 5.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے علاوہ ‘تمباڈ’ کو بھی دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے، جس نے پہلے دن ‘دی بکنگھم مرڈرز’ کو ٹکر دی تھی۔
‘دی بکنگھم مرڈرز’ کی اسٹار کاسٹ
‘دی بکنگھم مرڈرز’ کو بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے ہنسل مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ ایک پراسرار تھرلر فلم ہے، جس میں کرینہ کپور ایک جاسوس کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں۔ کرینہ کے علاوہ کیتھ ایلن اور رنویر برار بھی فلم کا حصہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…