انٹرٹینمنٹ

Leo Box Office Records: تھلاپتی وجے کی لیو نے باکس آفس پر  مچادی دھوم ، تقریباً 6 بڑے ریکارڈ اپنے نام  اس وجہ سے کر لئے

Leo Box Office Records: فلم لیو کے ساتھ لوکیش کنک راج کی سنیمیٹک یونیورس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شائقین فلم میں تھلاپتی وجے کے سیوگ(انداز) کو پسند کر رہے ہیں اور ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم کو ٹوئٹر پر ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ فلم نے باکس آفس پر پہلے دن بمپر کمائی کی ہے اور 2023 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی ہندوستانی فلم بھی بن گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لیو

نے کل 6 بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔

فلم نے پہلے دن بنائے  ریکارڈز

فلم لیو کو زبردست رسپانس مل رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ فلم ہفتہ اور اتوار کو بھی بڑی کمائی کر سکتی ہے۔ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم لیو نے پہلے ہی روز باکس آفس پر کمائی کے 5 ریکارڈ بنائے ہیں۔آپ سے انتظار نہیں ہورہا ہے کہ آخر ہو وہ ریکارڈ کیا ہیں…

2023 میں ریلیز ہونے والی فلموں میں دنیا بھر میں سب سے بڑی اوپننگ ( شروعات)

2023 میں تمل ناڈو میں سب سے بڑی اوپننگ والی فلم

کرناٹک میں اب تک کی کالی ووڈ فلم کی سب سے بڑی اوپننگ

کیرالہ میں ابھی  اب تک کا سب سے بڑا افتتاح

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں 2023 میں ریلیز ہونے والی کالی ووڈ فلم کی سب سے بڑی اوپننگ

ہندوستان میں اب تک کی کالی ووڈ فلم کی سب سے بڑی اوپننگ

لیو کا کلیکشن کتنا رہا اب تک ؟

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ  تھلاپتی وجے کی فلم لیو نے پہلے دن باکس آفس پر زبردست یعنی بمپر  کمائی کی ہے۔ فلم نے گھریلو باکس آفس پر 63 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا ہے۔ فلم کا گھریلو گروس کلیکشن  (مجموعی مجموعہ)  74 کروڑ روپے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم نے تمل ناڈو میں 30 کروڑ روپے، کیرالہ میں 11 کروڑ روپے، کرناٹک میں 14 کروڑ روپے، اے پی،ٹی جی میں 15 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ بیرون ملک(اوورسیز میں ) فلم کی کمائی 66 کروڑ روپے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کا دنیا بھر میں 140 کروڑ روپے کا کلیکشن  ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

2 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

2 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

3 hours ago