Namo Bharat Train: وزیر اعظم نریندر مودی نے صاحب آباد کو دوہائی ڈپو سے جوڑنے والی ریپڈ ایکس ٹرین ‘نمو بھارت’ کے اسکولی بچوں اور عملے کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے 20 اکتوبر 2023 کی صبح یوپی کے صاحب آباد میں دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے ترجیحی حصے کا افتتاح کیا اور نمو بھارت کو ہری جھنڈی دکھائی۔نئی ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ( آر آر ٹی ایس) ٹرینوں کو اب ‘نمو بھارت’ کے نام سے جانا جائے
گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آرآرٹی ایس) کے آغاز کے موقع پر صاحب آباد کو دوہائی ڈپو سے جوڑنے والی Rapid-X ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ ہندوستان کی پہلی Rapid-X ٹرین ہے جسے نمو بھارت کے نام سے جانا جائے گا۔
#WATCH साहिबाबाद (उत्तर प्रदेश): प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी ने भारत में रीजनल रैपिड ट्रांजिट सिस्टम (आरआरटीएस) के शुभारंभ के साथ साहिबाबाद को दुहाई डिपो से जोड़ने वाली रैपिडएक्स ट्रेन को हरी झंडी दिखाई। यह भारत की पहली रैपिडएक्स ट्रेन है जिसे नमो भारत के नाम से जाना जाएगा। pic.twitter.com/EiMiWRhgk2
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 20, 2023
یہ دہلی-غازی آباد-میرٹھ روٹ کا 17 کلومیٹر طویل بنیادی حصہ ہے۔ دہلی-غازی آباد-مرلٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے 17 کلومٹر طویل حصے کو اس افتتاح کے بعد بعد 21 اکتوبر کو مسافروں کے لے کھول دیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ دہلی-غازی آباد-میرٹھ کوریڈور 30,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے اور یہ غازی آباد، مراد نگر اور مودی نگر کے شہری مراکز کے ذریعے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں دہلی کو میرٹھ سے جوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس میں تمام سہولیات شامل کی گئی ہیں ۔
وزیراعظم نریندر مودی صبح 11.15 بجے صاحب آباد میٹرو پر دہلی-غازی آباد-میٹرو کے آر آر ٹی ایس کوریڈور کا افتتاح کیا ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ہندوستان میں ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ( آر آر ٹی ایس) کے آغاز کے موقع پر صاحب آباد سے دوہائی ڈپوسےجوڑنے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔
آر آر ٹی ایس کے آغاز پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کے لے سفر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ان کو یہاں سے کہیں جانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ۔ صاحب آباد کے مقام پر موجود ایک اور مقامی شہری نے کہا، دہلی سے میرٹھ جانے والے تمام مسافروں کے لے یہ بہت آسان انتظام ہوگا۔ ابھی ان کو جانے میں کافی وقت لگتا ہے۔ میرٹھ آنے اور جانے والے روزانہ مسافروں کے لےیہ بہت آسان انتظام ہوگا۔
وزیر اعظم نے 8 مارچ 2019 کو دہلی-غازی آباد-میرٹھ کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ آر آر ٹی ایس پروجیکٹ نئے عالمی معیار کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تشکیل کے ذریعے ملک میں علاقائی رابطوں کو تبدیل کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔ آر آر ٹی ایس ایک نیا ریل پر مبنی، تیز رفتار، ہائی فریکوئنسی علاقائی سفری نظام ہے جس کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
بھارت ایکسپریس
سنجو سیمسن کے ناقابل شکست 109 اور تلک ورما کے ناقابل شکست 120 رنز کی…
جمعہ (15 نومبر) کی رات اتر پردیش کے جھانسی کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں نوزائیدہ…
رادھیکا نے کہا کہ ’صاحبہ‘ پر کام کرنا میرے لیے واقعی ایک جادوئی تجربہ تھا۔…
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا، "یہ میری…
وزیر داخلہ امت شاہ کے مطابق این سی بی نے منشیات کو پکڑنے میں 'باٹم…
بیان میں حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اشراق نے کہا کہ وہ کانگریس صدر ملکارجن…