Tejas Box Office Collection Day 3: کنگنا رناوت کی ایئرل ایکشن فلم ‘تیجس’ 27 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو پہلے دن ہی شائقین کی جانب سے کوئی زیادہ اچھا ریسپانس نہیں مل پارہا ہے ۔ باکس آفس پر مایوس کن آغاز کے بعد میکرز کو امید تھی کہ کنگنا رناوت کی تیجس ہفتے کے آخر میں رفتار پکڑے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور فلم کی کمائی کی رفتار بہت سست رہی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘تیجس’ نے ریلیز کے تیسرے دن یعنی اتوار کو کتنے کروڑ کمائے؟
‘تیجس’ نے ریلیز کے تیسرے دن کتنی کمائی کی؟
کنگنا رناوت کی پچھلی کئی فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہو چکی ہیں۔ ایسے میں توقع کی جا رہی تھی کہ ‘تیجس’ باکس آفس پر کمال کرے گی، لیکن اس فلم کو بھی ناظرین نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور یہ پہلے دن سے ہی ٹکٹ کھڑکی پربنے رہنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ‘تیجس’ کی کمائی کے بارے میں بات کریں توفلم نے اپنے افتتاحی دن یعنی جمعہ کو صرف 1.25 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ فلم نے دوسرے دن یعنی ہفتہ کو 1.30 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اب فلم کی کمائی کے ابتدائی اعدادوشمار ریلیز کے تیسرے دن یعنی اتوار کو آ گئے ہیں۔
SACNILC کی ابتدائی تجارتی رپورٹ کے مطابق، ‘تیجس’ نے اپنی ریلیز کے تیسرے دن یعنی اتوار کو صرف 1.25 کروڑ روپے کلیکٹ کئے ہیں ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ہی ‘تیجس’ کی تین دنوں کی کل کمائی اب 3.80 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
‘تیجس’ کے لیے باکس آفس پر بنے رہنا لگ رہا ہے مشکل
کنگنا رناوت کی ‘تیجس’ کو ریلیز ہوئے تین دن ہوچکے ہیں ۔لیکن اس فلم کی کمائی 5 کروڑ کے ڈیٹا کو بھی نہیں چھو سکی ہے۔ ویسے بھی فلم کو باکس آفس پر دوسری فلموں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ویسے بھی ‘تیجس’ کے لیے تھلاپتی وجے کی لیو کے سامنے ٹکے رہنا بہت مشکل نظر آرہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ‘تیجس’ باکس آفس پر کتنا کلیکشن کرپاتی ہے ۔یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…