UPSSSC PET Exam 2023: اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور ضلعی پولیس نے اتر پردیش ماتحت خدمات سلیکشن کمیشن کے ذریعہ کرائے گئے ابتدائی اہلیتی امتحان (پی ای ٹی) -2023 میں غیر منصفانہ طریقے استعمال کرنے پر 15 لوگوں کو گرفتار کیا۔ حکام نے اتوار کو بتایا کہ ایس ٹی ایف نے ہفتہ کے روز 10 ملزمین کو گرفتار کیا جبکہ چار ملزمین کو دیوریا سے اور ایک ملزم کو اتوار کو مظفر نگر سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ستیندر کمار کو مظفر نگر کے سول لائنز تھانہ علاقہ کے ڈی اے وی انٹر کالج میں منوج کمار کے روپ میں امتحان میں شرکت کرنے پر اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تھانہ انچارج سنجے کمار سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے ستیندر کمار سے ایک جعلی آدھار کارڈ اور جعلی ایڈمٹ کارڈ برآمد کیا ہے۔
کسی اور کے بجائے امتحان دے رہے تھے
دیوریا کے صدر ایریا آفیسر (سی او) یش ترپاٹھی نے بتایا کہ ماؤ ضلع کے رہنے والے سریش لال کی جگہ پٹنہ، بہار کا رہنے والا مکیش سنگھ امتحان دے رہا تھا، جبکہ شہر کے ہی کلند سیکنڈری اسکول، کھرجروا میں ماؤکے رہنے والے اما شنکر کی جگہ بہار کے نوادا ضلع کا رہنے والا راکیش رنجن کمار امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔
اسی طرح سیوان ضلع کا اوم پرکاش مہتو شہر کے اوور برج کے قریب واقع جونیا سیکنڈری اسکول میں ماؤ کے رہنے والے جے ہند یادو کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس کے علاوہ نوادہ کا رہنے والا ابھیشیک کمار رام پور کارخانہ تھانہ علاقہ کے اشوک سیکنڈری اسکول،ڈمری میں ماؤ کے انجیش کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔ ترپاٹھی نے کہا کہ چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔
بلوٹوتھ کا استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے
قبل ازیں ہفتہ کو ایس ٹی ایف نے ایک بیان میں کہا کہ 10 ملزمان امتحان میں بلوٹوتھ آلات سمیت غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق گرفتار ملزمان میں دیپک کمار پٹیل اور اجے کمار پٹیل کی شناخت گینگ لیڈر کے طور پر ہوئی ہے۔ دیپک کمار پٹیل کو پرتاپ گڑھ اور اجے کمار پٹیل کو پریاگ راج سے گرفتار کیا گیا۔
دیگر ملزمان میں دلیپ کو پرتاپ گڑھ سے گرفتار کیا گیا، سوجیت کمار کو اناؤ سے گرفتار کیا گیا، پنکج کمار کو بندہ سے گرفتار کیا گیا، جتیندر کمار ورما کو وارانسی سے گرفتار کیا گیا، انوراگ کمار کو کانپور سے گرفتار کیا گیا، رویندر سنگھ کو نوئیڈا سے گرفتار کیا گیا اور ادے ویر سنگھ کو متھرا سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں- Delhi Air Pollution: پہلے سے بھی بدتر ہوئی دہلی کی آب و ہوا،AQI 325، جانیے اگلے 5 روز کیسا رہے گا موسم
1058 مراکز پر ہوئے امتحانات
وارانسی میں ایک امتحانی مرکز کے امتحانی ہال انچارج ونے کمار پٹیل کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ایس ٹی ایف نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پی ای ٹی کا امتحان ہفتہ اور اتوار کو اتر پردیش کے 35 اضلاع کے 1058 امتحانی مراکز پر لیا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…