اداکارہ تنوشری دتہ نے منگل کے روزسوشل میڈیا پرایک ویڈیوشیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بہت پریشان ہیں۔ اسے اتنا ہراساں کیا گیا ہے کہ اس کی صحت بگڑگئی ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ ان کو کون ہراساں کررہا ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ پولیس اسٹیشن جا کرشکایت درج کرائیں گی۔
ویڈیو میں وہ کافی پریشان نظرآرہی ہیں۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، “میں بیمارہوں اورہراساں کیے جانے سے تھک گئی ہوں۔ یہ #metoo 2018 سے جاری ہے۔ آج میں نے مایوسی کے عالم میں پولیس کو فون کیا۔ برائے مہربانی کوئی میری مدد کرے۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔” تنوشری دتہ پولیس اسٹیشن جائیں گی۔
پولیس اسٹیشن جائیں گی تنوشری دتہ
ویڈیومیں تنوشری دتہ کہتی ہیں، “مجھے اپنے ہی گھرمیں ہراساں کیا جا رہا ہے، میں نے پولیس کوبلایا، وہ آئے اورمجھے مناسب شکایت درج کرانے کے لیے تھانے بلایا، میں کل یا پرسوں تھانے جاؤں گی، میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، مجھے گزشتہ 4-5 سالوں میں اس قدرہراساں کیا گیا کہ میری طبیعت خراب ہوگئی، میں گھرکا کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ہوں۔”
تنوشری دتہ نے مانگی مدد
تنوشری دتہ نے مزید کہا، ”میں میڈ بھی نہیں رکھ سکتی ہوں کیونکہ انہوں نے میرے گھر میں میڈ کو پلانٹ کیا۔ میڈ کے ساتھ میرا تجربہ صحیح نہیں رہا ہے۔ وہ میرے گھرسے چیزیں چراتے ہیں، مجھے سارا کام خود کرنا پڑتا ہے۔ مجھے میرے گھر میں ہی پریشان کیا جا رہا ہے۔ پلیز کوئی مدد کرو۔“
تنوشری دتہ نے کسی کا نام تو نہیں لیا، لیکن اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئرکیا، جس میں صرف اندھیر ہی اندھیرا ہے اورعجیب طرح کی آوازیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی آوازیں آتی رہتی ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ آگے اس معاملے میں کیا کچھ ہوتا ہے۔ ان کا یہ ویڈیوسوشل میڈیا پرسرخیوں میں آگیا ہے۔ ہرکوئی ان سے بس یہی پوچھ رہا ہے کہ انہیں کیا ہوا ہے اور کون انہیں پریشان کررہا ہے۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…