علاقائی

Gwalior Accident: گوالیار میں خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار کار نے کانوڑیوں کو کچلا، 4 ہلاک

گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک خوفناک سڑک حادثے پیش آیا ہے، جس میں چار کانوڑیوں  کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ اس حادثے میں کئی دیگر کانوڑیوں  کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ زخمیوں کا فی الحال علاج جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولیس معاملے کی کر رہی ہے جانچ

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گوالیار-شیو پوری لنک روڈ پر شیتلا ماتا مندر چوراہے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک تیز رفتار کار نے کانوڑیوں  کے ایک گروپ کو کچل دیا۔ اس واقعے کے بعد کار بھی بے قابو ہو کر قریب ہی ایک گڑھے میں جاگری۔ پولیس فی الحال پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

سیونی میں بھی پیش آیا تھا ہولناک حادثہ

حال ہی میں مدھیہ پردیش کے سیونی میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا تھا اور ایک ٹرک نے 10 لوگوں کو کچل دیا تھا۔ اس واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔ اس معاملے میں الزام ہے کہ ڈرائیور شراب پی کر ٹرک چلا رہا تھا۔

10 لوگوں کو کچل کر چلا جاتا ہے ٹرک

اس واقعے کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرک سڑک پر ڈولتا ہوا جا رہا ہے۔ ویڈیو بنانے والا شخص کہہ رہا تھا کہ ٹرک ڈرائیور نشے میں ہے۔ وہ حادثے کا خدشہ ظاہر کرتا ہے اور اگلے ہی لمحے ٹرک 10 لوگوں کو کچل کر چلا جاتا ہے۔

 روکھڈ گاؤں کے قریب پیش آیا تھا حادثہ 

یہ واقعہ قومی شاہراہ 44 پر پیش آیا تھا۔ حادثہ کورائی تھانہ علاقہ کے روکھڈ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ غور طلب ہے کہ ملک میں ہر روز کئی لوگ سڑک حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ شراب پی کر گاڑی چلانا بھی ہے۔ جس کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

30 minutes ago

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

11 hours ago