انٹرٹینمنٹ

Tamil film stunt trainer dies Artist Raju: شوٹنگ کے دوران درد ناک حادثے میں اسٹنٹ مین راجو کی موت، تمل اداکار وِشال نے کیا غم کا اظہار ، خاندان کو سپورٹ کرنے کا کیا وعدہ

اسٹنٹ مین راجو کی موت اداکار آریا کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک کار اسٹنٹ کرتے ہوئے ہوئی۔ 13 جولائی کی صبح مشہور اسٹنٹ آرٹسٹ ایس ایم راجو نے آریا اور ہدایت کار پا رنجیت کی فلم کے سیٹ پر ایک ہائی رسک کار اسٹنٹ کرتے ہوئے اپنی جان گنوا دی۔ اس افسوسناک واقعے نے تمل فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور کئی بڑے پروڈکشن ہاؤسز نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اداکار وِشال نے راجو کے ساتھ کئی ایکشن سے بھرپور فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ وِشال نے “ایکس” پر لکھا: “یہ حقیقت قبول کرنا بہت مشکل ہے کہ اسٹنٹ آرٹسٹ راجو آج صبح آریا اور رنجیت کی فلم کے لیے کار ٹاپلنگ سیکوئنس کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے۔ میں راجو کو کئی سالوں سے جانتا ہوں۔ انہوں نے میری فلموں میں کئی بار نہایت خطرناک اسٹنٹس کیے ہیں، کیونکہ وہ ایک نہایت بہادر انسان تھے۔”

وِشال کا راجو کے خاندان سے وعدہ:

وِشال نے راجو کے خاندان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے لکھا:”میری دلی تعزیت ہے۔ بھگوان ان کی آتماکو شانتی دے۔بھگوان ان کے خاندان کو اس بڑے صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ میں یقیناً ان کے خاندان کے مستقبل کے لیے وہاں موجود رہوں گا، کیونکہ میں بھی اسی فلم انڈسٹری کا حصہ ہوں اور انہوں نے کئی فلموں میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ دل سے اور اپنے فرض کے طور پر میں ان کی سپورٹ کروں گا۔ بھگوان کا آشیرواد ۔”

اسٹنٹ مین کی موت پر افسوس کا اظہار:

اسٹنٹ کوریوگرافر سلوا نے بھی انسٹاگرام پر مرحوم آرٹسٹ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
“ہمارے عظیم کار جمپنگ اسٹنٹ آرٹسٹ ایس ایم راجو آج کار اسٹنٹ کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ہماری اسٹنٹ یونین اور بھارتی فلم انڈسٹری انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔”

فی الحال، نہ آریا اور نہ ہی ہدایت کار پا رنجیت نے اس حادثے کے بارے میں عوامی طور پر کوئی بیان دیا ہے۔ تاہم، فلم انڈسٹری ایک ایسے شخص کے لیے اجتماعی طور پر سوگ منا رہی ہے جس نے سنیما کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دی۔

بھارت ایکسپریس اردو

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago