قومی

Bihar Assembly Elections 2025: الیکشن کمیشن پر برہم ہوئے تیجسوی یادو، آپریشن سندور کا ذکر کرکے ووٹرلسٹ سے متعلق کہہ دی یہ بڑی بات

Bihar Assembly Elections: بہاراسمبلی الیکشن 2025 کی تیاریوں کے درمیان پٹنہ میں آرجے ڈی کی قومی کونسل کا کھلا اجلاس جاری تھا۔ صحافیوں کا مجمع تھا۔ تبھی تیجسوی یادو صحافیوں کے ذریعہ اٹھائے گئے ایک سوال پرسخت برہم ہوگئے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پرسخت تبصرہ کرتے ہوئے کئی طرح کے سوال اٹھا دیئے۔ تیجسوی یادو سے دراصل، ووٹرلسٹ پرنظرثانی کے دوران ووٹرلسٹ میں غیرملکی شہریوں کے نام آنے کی بات سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

تیجسوی یادو یہ سوال سنتے ہی برہم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے کوئی پریس نوٹ دیا ہے۔ کیا کمیشن کی طرف سے کوئی دستاویز جاری ہوا ہے۔ اس خبرکی بنیاد کیا ہے۔ کہاں سے یہ خبرآئی؟ صحافیوں نے جواب دیا کہ سوتریعنی ذرائع کہہ رہے ہیں۔ تو تیجسوی یادو نے جواب دیا کہ یہ وہی ذرائع ہیں، جنہوں نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان پر قبضہ کرلیا تھا۔

ذرائع کے حوالے سے خبریں پلانٹ کررہا ہے الیکشن کمیشن: آرجے ڈی

تیجسوی یاد نے الیکشن کمیشن پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن خود سامنے نہیں آنا چاہتا، اس لئے ذرائع کے حوالے سے خبریں پلانٹ کررہا ہے۔ یہ وہی ذرائع ہیں، جنہوں نے لاہوراورکراچی پرقبضہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا، ”ہم ایسے سوتروں (ذرائع) کو موتر (پیشاب) مانتے ہیں، جس سے درگندھ (بدبو) آتی ہے۔“

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہے بہارمیں ووٹرلسٹ پر نظرثانی کی مہم

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن بہارمیں اسپیشل انٹینسیورویزن (خصوصی گہری نظرثانی) کرارہا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سے ووٹرلسٹ میں سدھارکیا جائے گا۔ غلط ووٹروں، مہلوکین اورغلط پتے (ایڈریس) پردرج رائے دہندگان کے نام فہرست سے ہٹائے جائیں گے، اس سے اصل ووٹروں کی تعداد معلوم ہوجائے گی۔ اس سے انتخابات منصفانہ ہوں گے۔ وہیں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک سیاسی سازش ہے۔  ووٹر لسٹ کی نظرثانی کراکرلاکھوں ووٹروں کے نام ہٹا دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی اس مہم کی اپوزیشن کی طرف سے سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ میں بھی اس معاملے پرسماعت ہوچکی ہے۔ عدالت نے بھی الیکشن کمیشن سے کئی سوال پوچھے ہیں۔ حالانکہ عدالت نے اس پرروک لگانے سے انکارکردیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت 28 جولائی کوپھرہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

5 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

5 hours ago