انٹرٹینمنٹ

Taapsee Pannu: تاپسی پنو اپنے بوائے فرینڈ سے کرنے جارہی ہیں شادی!جانیں یہ جشن کب اور کہاں ہونے والا ہے

Taapsee Pannu: بالی ووڈ اداکارہ رکل پریت سنگھ کے بعد اب ہندی فلم انڈسٹری کی اداکارہ تاپسی پنو بھی شادی کرنے جارہی ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تاپسی جلد ہی اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑیMathias Boe کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

کہا جا رہا ہے کہ تاپسی پنو نے اپنی شادی کے لیے راجستھان کا انتخاب کیا ہے ۔جہاں شاہی انداز میں شادی کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل پرینکا چوپڑا، پرینیتی چوپڑا، کترینہ کیف اور کیارا اڈوانی جیسی اداکاراؤں نے بھی اپنی شادی کے لیے راجستھان کا انتخاب کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تقریباً 10 سال سے تعلقات میں ہیں اور اب انہوں نے سال 2024 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاپسی  پنوکی عمر 36 سال ہےاوران کے ہونے والے شوہر کی عمر 43 سال ہے۔ Mathias Boe ایک ڈینش بیڈمنٹن کھلاڑی ہے۔ وہ دو بار یورپی چیمپئن اور اولمپک میڈلسٹ رہ چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ Mathias Boe چار سال قبل بیڈمنٹن سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

شادی میں کوئی اسٹارنہیں آئے گا

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاپسی  پنواپنی شادی میں بالی ووڈ کے کسی اداکار و اداکارہ کو مدعو نہیں کریں گی۔ وہ اپنے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں ادے پور (راجستھان) میں متھیاس سے شادی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی سکھ اور عیسائی مذاہب کے رسم و رواج کے مطابق ہوگی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تاپسی  پنوکی طرف سے اور نہ ہی Mathias Boe کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تاپسی پنواورمیتھیاس کی ملاقات کب ہوئی تھی؟

جنوری 2024 میں ایک پوڈ کاسٹ میں تاپسی  پنونے بتایا تھا کہ ان کی اور Mathias Boe کی ملاقات اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے دوران ہوئی تھی اور تب سے دونوں ایک ساتھ ہیں۔ اپنے رشتے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ اگر آپ کا رشتہ اچھا ہے تو آپ کو کوئی بوجھ نہیں لگتا۔

بالی ووڈ میں  انہوں نے سال 2013 میں ‘چشمے بدور’ سے ڈیبیو کیا تھا

تاپسی پنو نہ صرف ہندی بلکہ تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں بھی ایک مشہور چہرہ ہیں۔ انہو ں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ 2010 میں تاپسی نے تیلگو فلم ‘جھومنڈی نادم’ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ بالی ووڈ میں  انہوں نے سال 2013 میں ‘چشمے بدور’ سے ڈیبیو کیا تھا۔ تاپسی پنو کی مشہور بالی ووڈ فلموں کی بات کریں تو ان میں ‘جوڑوا 2’، ‘بدلا’، ‘نام شبانہ’، ‘پنک’ اور ‘شاباش مٹھو’ جیسی کئی فلمیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

6 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

4 hours ago