انٹرٹینمنٹ

Sunny Deol will not contest the elections: کیا گدر 2 کے اداکار سنی دیول 2024 کا انتخاب لڑیں گے؟ دیئے یہ اشارے

فلم گدر سے  باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اداکار سنی دیول کے انتخابی گدرکی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اپنی فلم سے ہنگامہ برپا کرنے والے سنی دیول خود کو سیاست سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ دریں اثنا، انہوں نے بی جے پی قیادت کو اشارہ دیا ہے کہ وہ 2024 میں انتخاب  سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ لیکن، آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران وہ انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق سنی دیول نے کہا ہے کہ وہ ایک انٹروورٹ ہیں۔ یعنی وہ شخص جو دوسروں سے کم بولتا ہے یا اپنی بات صرف کسی خاص شخص سے کہہ سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے وہ فیلڈ میں بھی اپنا وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ ایسے میں وہ اگلی بار لوک سبھا الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔ مانا جا رہا ہے کہ سنی دیول کی اس خواہش کے بعد آنے والے عام انتخابات میں بی جے پی یہاں سے کسی دوسرے امیدوار کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔

پچھلے سال بی جے پی نے دیول کو امیدوار بنایا تھا

بتادیں، اس وقت سنی دیول گورداسپور پنجاب سے بی جے پی کے ایم پی ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہوراداکار ونود کھنہ کے انتقال کے بعد بی جے پی نے انہیں یہاں سے اپنا امیدوار بنایا، جس میں انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ونود کھنہ کی اہلیہ کے علاوہ ان کے بیٹے اکشے کھنہ کو بھی ٹکٹ دینے کی بات ہوئی تھی۔ تاہم بعد میں سب کو حیران کرتے ہوئے بی جے پی نے سنی دیول کو یہاں سے اپنا امیدوار قرار دیا۔

دیول خاندان سے تین ایم پی رہ چکے ہیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ دیول خاندان کے تین افراد بی جے پی کے ٹکٹ پر مختلف حلقوں سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ سنی دیول سے پہلے ان کے والد دھرمیندر نے بھی راجستھان سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا۔ حالانکہ انہوں نے جیتنے کے بعد اگلا الیکشن لڑنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ دھرمیندر کی دوسری بیوی اور مشہور فلمی اداکارہ ہیما مالنی بھی اس وقت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے پچھلی بار متھرا سے ریکارڈ ووٹوں سے الیکشن جیتا تھا۔ ان کا شمار بی جے پی کے سب سے بڑے اسٹار پرچارکوں میں ہوتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

53 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago