اتنی لمبی مدت تک کنگنا رانوت کو ایس پی جی کی وائی پلس جیسی اہم سیکورٹی فراہم کرنے کے معاملے پر سینئر بی جے پی رہنمااور وکیل سبرامنیم سوامی کافی ناراض ہیں ۔اور یہ ناراضگی تب انہوں نے ظاہر کی ہے جب ایک بار پھر سے کنگا انہوں نے اپنی اس ناراضگی کا اظہار آج ایکس(ٹوئیٹر) پر کیا ہے ۔ جس کے بعد کنگنا رنوات نے بھی سبرامنیم سوامی کو ایکس پر ہی جواب دیا ہے۔ حالانکہ سبرامنیم سوامی نے سیدھے طور پر کنگنا کانام نہیں لیا ہے لیکن اداکارہ کہہ کر ایس پی جی اور حکومت کو نشانہ بنایا ہے ۔ چونکہ پورے بالی ووڈ میں واحد کنگنا رانوت ہی واحد اداکارہ ہیں جنہیں ایس پی جی کی وائی پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس پورے معاملے پر اشاروں ہی اشاروں میں بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے ایکس پر لکھا ہے کہ ”ایس پی جی جانتی ہے، اور اس نے اس کی نقل و حرکت کا رجسٹر رکھا ہے۔ میں حیران ہوں کہ کیا بالی وڈ اسٹارز کو ٹریک کرنے کے علاوہ ایس پی جی کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ اس کے معاملے میں، ایک خصوصی ڈسپنسیشن پر اسے اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
سبرامنیم سوامی کے اس تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کنگنا رنوات نے ایکس کیا ہے اور لکھا ہے کہ میں صرف بالی ووڈ کی اسٹار نہیں ہوں ، میں بہت زیادہ بے باک اورمحتاط شہری بھی ہوں ۔ میں مہاراشٹر میں سیاسی حاسدین کی نشانے پر بھی رہی ہوں ،تاکہ نیشنلسٹ وہاں حکومت قائم کرسکے۔ میں نے ٹکرےٹکرے گینگ پر بھی بات کی ہے اور پرزور انداز میں خالصتانی گروپ کی مذمت بھی ہے۔ میں ایک فلم میکر بھی ہوں ،رائیٹر اور پروڈیوسر بھی ہوں ۔
کنگنا رنوات اپنی پروڈکشن کے نئے پروجیکٹ آپریشن بلو اسٹار کا ذکر کرتے ہوئے آگے لکھتی ہیں کہ میزی زندگی کو واضح طور پر خطرہ لاحق ہے ،اس لئے میں نے ایس پی جی سیکورٹی کی توسیع کی درخواست کی تھی ۔ ایسا کرنا کیسے غلط ہے؟ کنگنا اور سوامی کے بیچ یہ تکرار کہاں تک جائے گی اور کہاں ختم ہوگی ،کچھ کہنا مشکل ہے ،لیکن کنگنا کو اتنے دنوں تک اتنی بھاری سیکورٹی دینا اب بالی ووڈ کو بھی غیرضروری لگنے لگا ہے ۔لیکن اس پر کھل کر بولنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…