انٹرٹینمنٹ

Subhash Ghai Health Unwell: فلم ساز سبھاش گھئی کی طبیعت ہوئی ناساز ، ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل

مشہور فلم ساز اور ہدایت کار سبھاش گھئی کی طبیعت ناساز ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔79 سالہ سبھاش گھئی کو سانس کی بیماری، کمزوری اور بار بار چکر آنے کی وجہ سے بدھ کو لیلاوتی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال کے ذرائع سے  موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، آئی سی یو میں داخل سبھاش گھئی کا علاج نیورولوجسٹ ڈاکٹر وجے چوہان، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نتن گوکھلے اور پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر کی نگرانی میں جاری ہے۔

سبھاش گھئی کی صحت پہلے سے بہتر

ذرائع  کے مطابق سبھاش گھئی کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں ایک دن میں آئی سی یو سے نارمل وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

رام لکھن، سوداگر اور پردیس جیسی عظیم فلموں کے ہدایت کار

سبھاش گھئی نے بالی ووڈ کو کئی بہترین فلمیں دیں۔ انہوں نے کالی چرن، کرما، سوداگر اور کھلنائک جیسی فلموں سے اپنی پہچان بنائی۔ سبھاش گھئی نے شاہ رخ خان کی فلم پردیس بنائی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2008 میں تال اور سلمان خان کی یوراج کی ہدایت کاری بھی کی۔

سبھاش گھئی نے حال ہی میں اعتراز 2 اور کھلنائک 2 کے بارے میں کی تھی بات 

سبھاش گھئی نے 2004 میں ریلیز ہونے والی اعتراز کو ڈائریکٹ نہیں کیا، لیکن انہوں نے اسے پروڈیوس کیا۔ حال ہی میں سبھاش نے اس کے سیکوئل کا بھی اعلان کیا تھا۔ جس میں اکشے کمار، پرینکا چوپڑا اور کرینہ کپور کے بجائے انہوں نے نئے چہروں کو لانے کی بات کی۔

اس کے علاوہ سنجے دت کے ساتھ سبھاش گھئی کی سپرہٹ فلم کھلنائک کا دوسرا حصہ بھی بہت جلد دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ خبروں کے مطابق سبھاش گھئی کھلنائک 2 میں بھی کام کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PM Modi attends Shabad Kirtan: گرونانک دیو جی کے پرکاش پرب کی تقریبات سے قبل وزیراعظم مودی کی دہلی کے لوک نواس میں شبد کیرتن میں شرکت

اس پروگرام کی میزبانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے کی۔ دہلی کی…

18 minutes ago

Who is Bisleri Owner: کون ہے بسلری کا مالک؟ 4 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی کمپنی، آج 7,000 کروڑ روپے کی ہے مالیت، جانئے کس کی ہے کتنی حصے داری

بسلری انٹرنیشنل کے مالک معروف صنعت کار رمیش چوہان ہیں۔ ان کی بیٹی جینتی چوہان…

55 minutes ago