قومی

Iltija Mufti’s Controversial Post: ’’ہندوتوا ایک بیماری ہے…‘‘، محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہہ دی بڑی بات

سری نگر: پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے ’ہندوتوا‘ کا ذکر کرتے ہوئے سخت تبصرہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے سیاست تیز ہو گئی ہے۔ التجا مفتی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں دو سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا اور انہیں دونوں سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

التجا مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ سب دیکھ کر بھگوان رام بھی بے بسی اور شرم سے سر جھکا لیں گے کہ ان کا نام لے کر نابالغ مسلمان بچوں کو صرف اس لیے چپل سے مارا جا رہا ہے کیوںکہ انہوں نے رام کا نام لینے سے انکار کر دیا۔ ’ہندوتوا‘ ایک بیماری ہے، جس نے لاکھوں ہندوستانیوں کو متاثر کیا ہے اور بھگوان کے نام کو داغدار کیا ہے۔

 

درحقیقت، شیریں خان نامی یوزر کی جانب سے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’مسلم نابالغ لڑکوں پر وحشیانہ حملہ کیا گیا اور انہیں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا، ان مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی۔‘‘

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ایک لڑکا نابالغ بچوں کو چپلوں سے خوب مار رہا ہے اور روتے ہوئے بچے جئے شری رام کے نعرے لگا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع کا ہے۔ لیکن ہماری طرف سے اس ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں ہو رہی ہے۔ اور نہ ہی اس ویڈیو کی ٹائمنگ کے حوالے سے کوئی تصدیق ہوئی ہے۔

بتا دیں کہ اس سے قبل تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلی ادے نیدھی اسٹالن نے ہندوتوا پر بیان دے کر سیاسی تنازعہ کو جنم دیا تھا۔ گزشتہ سال چنئی میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا تھا، ’’جس طرح ہمیں ڈینگو، مچھر، ملیریا یا کورونا وائرس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، اسی طرح سناتن کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ کچھ چیزوں کی مخالفت نہیں کی جا سکتی، بلکہ انہیں ختم کرنا چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Global Warming: کہیں خشک سالی تو کہیں سیلاب! فضا میں بڑھتی CO2 سے زمین کا دم گھٹنے لگا، سائنسدانوں نے کیا خبردار

فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی مقدار موسم، گرمی، پانی، زراعت اور آنے والے…

25 minutes ago

UK Telford News: ٹیل فورڈ میں سکھ بس ڈرائیور پر حملہ، ملزم نے بس پر کیا قبضہ، 10 منٹ میں گرفتار

برطانیہ کے ٹیل فورڈ میں ایک شخص نے سکھ بس ڈرائیور پر حملہ کرنے کے…

1 hour ago

Uttarakhand Glacier Melting Crisis: ٹائم بم پر بیٹھا ہے اتراکھنڈ: 34 برس میں 25 کلومیٹر سے زیادہ برف غائب، تیزی سے سکڑ رہے ہیں ہمالیائی گلیشیئر

اتراکھنڈ میں ہمالیائی گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی تشویش ناک تصویر سامنے آئی ہے۔…

2 hours ago