اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریب جام نگر، گجرات میں ہو رہی ہے۔ کل اس تین روزہ عظیم الشان تقریب کا دوسرا دن تھا، جہاں بالی ووڈ ستاروں نے سنگیت کی تقریب میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ اس تقریب کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔شاہ رخ خان سے متعلق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس پر کافی بحث ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ خان میزبانی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جیسے ہی وہ اسٹیج پر آتے ہیں، سب سے پہلے وہ جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہیں۔ یہ سن کر وہاں موجود تمام مہمانوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ اس کے بعد شاہ رخ نے امبانی خاندان کی تین خواتین کی ڈانس پرفارمنس کا اعلان کیا۔شاہ رخ خان کے جئے شری رام کہنے پر تقریب کے دوران بہت زیادہ باتیں نہیں ہوئیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک نئی جنگ چل رہی ہے ۔
بالی ووڈ نے ریحانہ کے گانوں پر رقص کیا
اس عظیم الشان پارٹی کی کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں جن میں بالی ووڈ کا پورا ہجوم دیکھا جاسکتا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ پری ویڈنگ کا پہلا دن کافی دھماکہ خیز رہا، جہاں ریحانہ نے اپنی پرجوش پرفارمنس سے ہجوم کو مسحور کردیا ۔ سب نے ریحانہ کے گانوں کو بہت پسند کیا۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ریحانہ ہندوستان میں پرفارم کر رہی تھیں۔
تینوں خان نے ایک ساتھ کیا ڈانس
شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ وہ فلم آر آر آرکے آسکر جیتنے والے گانے ناٹو-ناٹو پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ پہلے انہوں نے گانے کے اصل اسٹیپس کو کاپی کیا اور پھر تینوں خانز نے اس ڈانس پرفارمنس میں اپنا اپنا انداز شامل کیا۔ تینوں نے اپنے شاندار ڈانس اسٹیپس کیے۔سلمان خان کو جینے کے ہیں چار دن کا تولیہ سٹیپ کرتے دیکھا گیا، عامر کو اپنی پاٹھ شالہ کا ہک سٹیپ کرتے دیکھا گیا اور شاہ رخ کو اپنے آئیکونک سٹیپ کرتے دیکھا گیا۔ ان کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ شائقین تینوں خان کی کیمسٹری کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے اکیلے ڈانس بھی کیا۔ وہ فلم پٹھان کے گانے جھومے جو پٹھان پر رقص کرتے نظر آئے۔ سلمان خان نے اپنے مقبول گانوں پر الگ ڈانس پرفارمنس بھی دی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…