انٹرٹینمنٹ

Sonakshi Sinha-Zaheer Wedding: سوناکشی سنہا-ظہیراقبال کی مہندی کی تصاویر آئی سامنے، اپنے ہونے والے دولہے کے ساتھ خوب خوش ہوئیں اداکارہ

Sonakshi-Zaheer Wedding: سوناکشی سنہا اور ان کے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ ظہیراقبال شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ یہ جوڑا 23 جون کو شادی کرے گا۔ فی الحال جوڑے کے پری ویڈنگ فنکشن شروع ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روزسوناکشی سنہا اور ظہیراقبال کی مہندی تقریب کی رسم منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں جوڑے کی فیملی کے اراکین اور قریبی دوست شامل ہوئے تھے۔ وہیں اب سوناکشی سنہا-ظہیراقبال کی مہندی تقریب کی ایک نئی تصویر آن لائن سامنے آئی ہے، جس میں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ جوڑا اپنے دوستوں کے ساتھ پوز دیتا ہوا نظرآرہا ہے۔

سوناکشی سنہا-ظہیراقبال کی کی مہندی تقریب کی تصاویر

تازہ ترین تصویرمیں سوناکشی سنہا اپنے ہونے والے دولہے ظہیراقبال کے قریب کھڑی ہوکرمسکراتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ یہ جوڑا اپنے دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتا ہوا نظر آرہا ہے۔ جلد دلہنیا بننے والی سوناکشی نے اپنی مہندی تقریب میں ریڈ اور براؤن ٹچ کا ایتھنک آؤٹ فٹ پہنا تھا اور وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ وہ ظہیراقبال لونیک لائن والے فلورل پرنٹ کرتے میں بے حد جاذب اوردلکش لگ رہے تھے۔

ظہیراقبال کی بہن نے بھی شیئرکی تصویر

اس سے پہلے ظہیراقبال کی بہن صنم رتناسی نے بھی سوناکشی سنہا کی مہندی تقریب کی ایک تصویرشیئر کی تھی۔ تصویر میں جوڑا اپنی فیملی اورقریبی دوستوں کے ساتھ پوزدیتے ہوئے نظر آرہا تھا۔ اس تصویرمیں بھی سوناکشی اپنے دولہا ظہیراقبال کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

سوناکشی سنہا کی شادی میں شامل ہوں گے شتروگھن سنہا

ان سب کے درمیان کچھ رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ شتروگھن سنہا اوران کی فیملی سوناکشی سنہا کی ظہیراقبال کےساتھ شادی سے ناراض ہیں۔ وہیں حال ہی میں ایک انٹرویو میں شتروگھن سنہا نے ان سبھی  رپورٹس کو خارج کردیا اوران لوگوں پر تنقید کی جو ان کی فیملی کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ مشہوراداکار شتروگھن سنہا نے کہا تھا، ”مجھے بتاؤ، آخر یہ کس کی زندگی ہے؟ یہ میری اکلوتی بیٹی سوناکشی سنہا کی زندگی ہے، جس پر مجھے بہت فخر ہے اور میں اس سے بے حد پیار کرتا ہوں۔ وہ مجھے اپنی طاقت کا ستون کہتی ہے۔ میں یقینی طور پرشادی میں موجود رہوں گا۔ مجھے کیوں نہیں کرنا چاہئے، اور مجھے کیوں نہیں ہونا چاہئے؟“

شتروگھن سنہا نے تسلیم کیا تنازعہ

وہیں ٹائمس ناؤ سے تازہ ترین بات چیت میں شتروگھن سنہا نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کی فیملی میں تنازعہ تھا۔ انہوں نے کہا، ”میری فیملی میں سے کسی نے بھی شادی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس صرف چیزوں کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ اس چیز پربہت زیادہ دھیان دیا جا رہا ہے جو ایک ذاتی فیملی کا معاملہ ہے۔ شادیاں سب کے گھر میں ہوتی ہیں۔ شادی سے پہلے جھگڑے بھی عام ہیں۔ اب ہم سب ٹھیک ہیں۔ جو بھی کشیدگی تھی، اسے حل کرلیا گیا ہے۔“ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال کی 23 جون کو شادی نہیں بلکہ ویڈنگ ریسپشن ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

27 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

38 minutes ago