سیوان: بہار کے سیوان میں گنڈک نہر پر بنایا گیا پل ہفتے کے روز اچانک گر گیا۔ حالانکہ، اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پلرز کے دھنستے ہی چند ہی منٹوں میں پل دھڑام سے گر گیا۔
فی الحال اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دروندا بلاک کے رام گڑھا پنچایت کا یہ پل بہت پرانا تھا اور پانی کے دباؤ کی وجہ سے پلر میں کٹاؤ شروع ہوگیا، جس کی وجہ سے پلر گر گیا۔
گنڈک نہر پر بنایا گیا یہ پل مہاراج گنج بلاک کے پٹیڈھی بازار اور داروندا بلاک کی رام گڑھ پنچایت کو جوڑتا ہے۔ اس پل کے ٹوٹنے سے کئی گاؤں میں آمد و رفٹ متاثر ہو گی۔
مقامی لوگوں کے مطابق اب قریبی گاؤں تک پہنچنے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑے گا۔ مقامی لوگوں نے اس پل کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ یہ پل تقریباً 20 سے 25 سال پرانا تھا۔ کچھ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ دو دن پہلے اس میں ایک شگاف دیکھا گیا تھا اور ہفتہ کی صبح یہ پل گر گیا۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے منگل کے روز ارریہ ضلع میں بکرا ندی پر ایک پل گر گیا تھا۔ اس پل کا افتتاح بھی نہیں ہوا تھا۔ یہ پل سکتی بلاک میں واقع بکرا ندی کے پڑریا گھاٹ پر تعمیر کیا گیا تھا۔ منگل کے روز پل کے دو سے تین ستون ندی میں دھنس گئے اور پل گر گیا۔ یہ پل سکتی اور کرسا کانٹا بلاکس کو جوڑتا ہے۔
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…
دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ بیٹی کا…
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…