انٹرٹینمنٹ

Sonakshi Sinha reacts to the news of marriage with Zaheer Iqbal: ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی خبروں پر سوناکشی سنہا کا  آیا ردعمل، شتروگھن سنہا  نے کہابچے اپنے والدین سے نہیں پوچھتے، وہ آکر بتاتے ہیں

‘ہیرامنڈی’ کی اداکارہ سوناکشی سنہا ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 23 جون کو اپنے ریمرڈبوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سوناکشی اور ظہیر کی شادی ہونے والی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ  سوناکشی اور ظہیر نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

حال ہی میں سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ اب خود سوناکشی نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ ی ہے۔ وہ ایک انٹرویو میں کہہ چکی ہیں کہ وہ شادی کے سوالوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتیں۔ ان کا ماننا ہے کہ دوسروں کو ان کی شادی سے زیادہ لینا دینا نہیں چاہیے۔

یہ میری پسند ہے

سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو کہا کہ ‘مجھ سے ہر وقت یہ سوال پوچھا جاتا ہے۔ اور اب، ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دو۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اس سے کسی کو کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے کسی سے کو کیامطلب ہے؟ دوسری بات یہ کہ یہ میری مرضی ہے، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کی اتنی فکر کیوں کر رہے ہیں۔ لوگ مجھ سے میرے والدین سے زیادہ میری شادی کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے۔ اب مجھے عادت ہو گئی ہے۔ یہ مجھے پریشان نہیں کرتا۔ لوگ میری شادی کو لے کر پرجوش ہیں، ہم اس کے بارے میں کیا کر سکتے ہیں؟’

شتروگھن سنہا نے کیا کہا؟

وہیں شتروگھن سنہا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ‘میں صرف اتنا  ہی جانتا ہوں جتنا میں نے میڈیا میں پڑھا ہے۔ میرے پاس اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہے۔ وہ جب بھی مجھ سے اس بارے میں بات کرتی ہے، میرا آشیر وادان کے ساتھ ہے۔ لوگ مجھ سے شادی کے بارے میں سوال پوچھ رہے ہیں۔ آپ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے اور میڈیا سب کچھ جانتی ہے۔ اس پر میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ آج کل کے بچے اپنے والدین سے نہیں پوچھتے، وہ آکر بتاتے ہیں

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

1 hour ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

2 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

2 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

2 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

3 hours ago