قومی

اکھلیش یادو کرہل اسمبلی حلقہ سے دیں گے استعفیٰ، مین پوری میں عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کے بعد لیا فیصلہ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو یوپی کے مین پور حلقہ کے کرہل اسمبلی حلقہ سے استعفیٰ دیں گے۔ پارٹی عہدیداران کے ساتھ میٹنگ میں اکھلیش یادو نے یہ بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اکھلیش یادو قنوج لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، اس لئے اب انہوں نے کرہل اسمبلی حلقہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اب قنوج لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

آپ کو بتادیں کہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں اکھلیش یادو نے قنوج سے قسمت آزمائی کی تھی۔ انہوں نے یہاں بی جے پی امیدوار کو ہرا کر بڑی جیت حاصل کی ہے۔ اکھلیش یادو کے استعفیٰ کے بعد قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ تیج پرتاپ یادو کو کرہل اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا جاسکتا ہے۔ کرہل اسمبلی حلقہ سماجوادی پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ اکھلیش یادو کے علاوہ یوپی سے 8 اراکین اسمبلی اب پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں، اس طرح سے 9 سیٹوں پر الیکشن ہونا ہے۔ تمام استعفوں کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

4 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

41 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

53 minutes ago