سلمان خان اور سومی علی
ممبئی: سابق اداکارہ سومی علی ٹی وی پر طویل عرصے تک چلنے والے مقبول شو ’بگ باس 18‘ میں حصہ نہیں لیں گی۔ شو میں شامل ہونے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف افواہ ہے اور شو کی ریٹنگ بڑھانے کی حکمت عملی ہے۔
دراصل، میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سابق اداکارہ و ماڈل سومی علی اس سیزن میں بگ باس میں بطور شریک ہوں گی۔ ایک نجی چینل پر نشر ہونے والے ’بگ باس‘ کی میزبانی ہندی فلموں کے سپر اسٹار سلمان خان ایک دہائی سے کر رہے ہیں۔
سومی علی نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے کہ شو کے میکرز نے سومی علی سے رابطہ کیا۔ سومی نے کہا کہ میں بگ باس شو کا حصہ نہیں بن سکتی کیونکہ اس کی شوٹنگ کا دورانیہ بہت طویل ہے۔ میں یہ بات اس شو کے لیے انتہائی احترام کے ساتھ کہتی ہوں کہ میں نے اس کی ایک بھی قسط نہیں دیکھی۔
’میرا کسی اسکرپٹڈ ریئلٹی شو میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں‘
ہاں میں نے سنا ہے کہ یہ اسکرپٹڈ ہے اور میں اس میں شریک ہونے والی تھا، جس کے بارے میں میں نے کبھی شو میں کسی سے بات نہیں کی۔ اگر مجھے مدمقابل بھی بلایا جائے تو میں نہیں جاؤں گی۔ سچ پوچھیں تو یہ سب ریٹنگ بڑھانے کی حکمت عملی ہے، جو نیٹ ورک اکثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی اسکرپٹڈ ریئلٹی شو میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اب کہ ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں‘، عشق کا دوسرا نام تھے احمد فراز، بننا چاہتے تھے پائلٹ
سومی نے تقریباً 10 ہندی فلموں میں کیا کام
آپ کو بتاتے چلیں کہ سلمان خان اور سومی علی ایک بار ایک دوسرے کو ڈیٹ کر چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان کا رشتہ تقریباً 6 سال تک رہا۔ حالانکہ، سلمان کی زندگی میں ایشوریہ کی انٹری کے بعد دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔ سومی علی نے اپنے مختصر ہندی فلمی کیریئر میں تقریباً 10 فلموں میں کام کیا۔ خاص بات یہ تھی کہ انہیں تمام فلموں میں بطور لیڈ رول سائن کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…