انٹرٹینمنٹ

Sidharth Malhotra & Kiara Advani Welcome Daughter: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے گھر گونجی کلکاریاں، بنے ایک پیاری سی بیٹی کے والدین

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے گھر خوشیوں کی بڑی خبر آئی ہے۔ یہ اداکار جوڑا اب والدین بن چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کیارا نے ایک پیاری سی بیٹی کو جنم دیا ہے۔ ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی والدین بن گئے ہیں۔ جوڑے نے بیٹی کی صورت میں اپنی پہلی اولاد کا استقبال کیا ہے۔ آج منگل کے روز اداکارہ کیارااڈوانی نے بیٹی کو جنم دیا۔ واضح رہے کہ کیارا اڈوانی نے فروری میں اپنی حمل کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

سدھارتھ-کیارا نے کی آفیشل پوسٹ

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے ہاں بیٹی ہونے کی خبر کل رات سامنے آئی تھی۔ اب آج جوڑے نے خود ہی معلومات فراہم کی ہے  کہ وہ ایک پیاری بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔ سدھارتھ اور کیارا نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے، ‘ہمارے دل خوشی سے بھر گئے ہیں اور ہماری دنیا ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ ہمیں بیٹی سے نوازا گیا ہے۔’ پوسٹ کے نیچے سدھارتھ اور کیارا کے نام لکھے ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں سدھارتھ نے صرف دل، آنکھ اور ہاتھ جوڑ کر ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔

نیٹیزنز نے دی مبارکباد
بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں نیٹیزنز سڈ-کیارا کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ ایک یوزرنے لکھا، “مبارک ہو”۔ ایک اور نے لکھا، “پاور کپل کو والدین بننے پر بہت بہت مبارکباد”۔ کچھ نیٹیزنز نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ “تمام اسٹوڈنٹس کو بیٹیاں ہوئی ہیں”۔ دراصل، یہ بات فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے جڑی ہوئی ہے، جس میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے کام کیا تھا۔

’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے جڑا تعلق
عالیہ بھٹ نے بھی بیٹی راہا کا استقبال کیا ہے۔ ورون دھون بھی بیٹی کے والد بنے ہیں۔ اور اب سدھارتھ ملہوترا کے گھر بھی بیٹی نے جنم لیا ہے۔ اس پر نیٹیزنز لکھ رہے ہیں، “فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کے تمام مرکزی اداکاروں کی پہلی اولاد بیٹی ہے”۔

سال 2023 میں ہوئی جوڑے کی شادی

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی سال 2023 میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی راجستھان کے جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس میں شاہی انداز سے منعقد ہوئی تھی۔ اس شادی میں فلم انڈسٹری کے کئی ستارے شامل ہوئے تھے۔ ان کی محبت کی کہانی فلم شیر شاہ کے سیٹ پر شروع ہوئی تھی۔

سدھارتھ اور کیارا کے آئندہ منصوبے
سدھارتھ ملہوترا فلم پرَم سندری میں نظر آئیں گے، جو 25 جولائی کو ریلیز ہونی تھی، لیکن اب اس کی ریلیز اگست میں متوقع ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ جھانوی کپور بھی جلوہ گر ہوں گی۔
دوسری طرف، کیارا آڈوانی فلم وار 2 میں نظر آئیں گی، جو 14 اگست 2025 کو ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

43 seconds ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

26 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

43 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago