علاقائی

Sitapur News: ہاتھوں پر مہندی لگا کر انتظار کرتی رہی دلہن، نہ دولہا آیا نہ بارات، اترپردیش کے سیتا پور ضلع کا واقعہ

سیتاپور: اترپردیش کے سیتا پور ضلع سے ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ گھر میں دلہن ہاتھ پر مہندی لیے انتظار کرتی رہی لیکن نہ بارات پہنچی اور نہ ہی دولہا۔ فی الحال یہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا ہے۔ اہل خانہ کی شکایت کے بعد پولیس دولہے کی تلاش کر رہی ہے۔

دولہا فرار ہونے سے خاندان میں مچا ہڑکمپ

معلومات کے مطابق، بارات منگل کو سیتا پور ضلع کے لہارپور کوتوالی علاقے میں آنی تھی۔ محلہ ٹھٹھری ٹولہ کے رہائشی حمید کی بیٹی کی شادی اسی علاقے کے امن ولد حنیف سے ہوئی تھی۔ حالانکہ، شادی والے دن بارات نہ پہنچنے اور دولہا فرار ہو جانے سے خاندان میں ہڑکمپ مچ گیا۔

دونوں خاندانوں نے دی تھی لَو میرج کو منظوری

اطلاع ملنے پر معلوم ہوا کہ دولہا امن بغیر کسی اطلاع کے گھر سے فرار ہوگیا۔ ساتھ ہی اس کے گھر والوں نے بارات لے جانے سے منع کر دیا۔ یہ واقعہ اس وجہ سے بھی دلچسپ ہو جاتا ہے کہ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے اس محبت کی شادی کو منظوری ملی تھی۔

لڑکی نے الزام لگاتے ہوئے کہا، ’’ہم تین سال سے بات کر رہے تھے، دونوں نے ایک دوسرے کو میاں بیوی مانتے تھے، امن نے شادی کرنے کو کہا تھا، 15 جولائی کو شادی طے تھی، لیکن شادی کی بارات نہیں آئی، امن کو اس کے گھر والوں نے کہین غائب کر دیا۔‘‘

شادی کا جھانسا دے کر بنائے جسمانی تعلقات

لڑکی کے والد نے کوتوالی پولیس کو درخواست دے کر معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا تقریباً تین سال سے حنیف کے بیٹے امن کے ساتھ عشق چل رہا تھا۔ حنیف کے بیٹے امن نے شادی کا جھوٹا وعدہ کر کے اس سے متعدد بار جسمانی تعلقات بنائے۔ جب اس بات کی جانکاری گھر والوں کو ہوئی تو شادی کے لیے دباؤ ڈالا گیا لیکن وہ شادی سے انکار کرنے لگے۔

لڑکی کے والد کا مزید کہا، ’’27 جون کو اہل علاقہ کی ثالثی سے صلح ہو گئی تھی کہ 15 جولائی کو نکاح ہوگا اور شادی کی بارات لائی جائے گی، منگل کے روز تمام تیاریاں مکمل تھیں لیکن امن فرار ہو گیا اور اس کے اہل خانہ نے بھی شادی کی بارات لانے سے انکار کردیا۔‘‘

اس واقعہ پر کوتوالی انچارج وجیندر سنگھ نے کہا کہ متاثرہ کے خاندان سے درخواست موصول ہوئی ہے اور معاملے کی جانچ کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Poster Outside SP Office in Lucknow: یوپی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا پوسٹر،’27 میں کرشن آئیں گے‘

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کو لے کر ان کے کارکن…

13 minutes ago

آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل جماعت اسلامی ہند کا ایس آئی آراورووٹرلسٹ سے متعلق تمام مسائل کومکمل طورپرحل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے ایس آئی آر کی کارروائی کے بعد انتخابی فہرستوں…

26 minutes ago

Major Heist at UCO Bank: جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں یوکو بینک میں دن دہاڑے بڑی ڈکیتی، 4 کروڑ کا سونا اور 10 لاکھ روپے نقد لوٹے

واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمان بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں…

32 minutes ago