-بھارت ایکسپریس
Jhalak Dikhhla Jaa 11: ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم ان دنوں ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا 11 میں دھمال مچا رہے ہیں۔ اداکارایک سے بڑھ ایک ڈانس پرفارمنس دے کر ناظرین کا دل جیت رہے ہیں۔ وہیں دیپیکا ککڑ لمبے وقت سے انڈسٹری سے دور ہیں۔ کئی بار لوگ اس کے لئے شعیب ابراہیم کو ذمہ دار بتاتے ہیں، لیکن اداکار نے اس معاملے پراپنی خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بتا دی ہے۔’
دیپیکا کے انڈسٹری سے دور رہنے پر شعیب ابراہیم نے کیا کہا؟
شعیب ابراہیم نے حال ہی میں پنک ولا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دیپیکا ککڑ کے انڈسٹری سے دور ہونے کی اصل وجہ بتائی ہے۔ اداکار سے سوال کیا گیا کہ آپ کے اور دیپیکا ککے بلاگ میں کئی یوزرس (صارف) کمنٹ (تبصرہ) کرتے ہیں کہ آپ دیپیکا ککڑ کو شوبز سے دور رکھتے ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے شعیب ابراہیم نے کہا کہ اسے سن کر زیادہ تکلیف نہیں ہوتی کیونکہ میں ہمیشہ بولتا ہوں کہ زندگی میں ٹرول ہونا بھی بے حد ضروری ہے۔ کیونکہ اگرآپ کی زندگی میں ٹرولنگ نہیں ہوگی تو آپ کو احساس نہیں ہوگا کہ آپ آگے بڑھ رہے ہیں۔
اداکار شعیب ابراہیم نے مزید کہا کہ انسان ٹرول بھی اسی کو کرتا ہے جو کسی مقام پر ہوتا ہے۔ آج کے وقت میں کسی کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ جسے آپ جانتے نہ ہوں، اسے ٹرول کریں۔ ٹرولنگ اسٹارڈم کا ایک حصہ۔ اگرآپ کو نیچے گرانے والا کوئی نہیں ہوگا تو آپ اوپرکیسے اٹھیں گے۔ شعیب مزید کہتے ہیں کہ ویسے تو لوگ وویمن امپاورمنٹ کی بات کرتے ہیں اور کوئی خاتون اپنی مرضی سے گھر سنبھالنا چاہتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ کیا کر رہی ہے۔ ہمیں ایسی ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
بیٹے کی پیدائش کے بعد دیپیکا ککڑ نے لیا تھا اداکاری سے بریک کا فیصلہ
واضح رہے کہ ان دنوں دیپیکا ککڑ اپنا گھر اور اپنا بیٹے کو سنبھال رہی ہیں۔ بیٹے کی پیدائش سے پہلے ہی انہوں نے کہہ دیا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لئے اداکارہ سے بریک لے رہی ہیں کیونکہ وہ اپنا سارا وقت اپنے بیٹے کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں اوراسے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…