انٹرٹینمنٹ

Bollywood Actress Shilpa Shirodkar: شلپا شروڈکر نے  فلم ’ ہم‘ کی شوٹنگ کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کیوں کہا- ’’ میں ڈوبتے ڈوبتے بچی تھیں‘‘

نئی دہلی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیروڈکر نے 1990 کی دہائی کی ایک خوفناک یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم “ہم” کی شوٹنگ کے دوران وہ پانی میں ڈوبتے ڈوبتے بچ گئی تھیں۔ اس واقعے کا ذکر انہوں نے ڈانس ریئلٹی شو “انڈیاز بیسٹ ڈانسر سیزن 5” میں کیا، جہاں گووندا کے خصوصی ویڈیو پیغام نے انہیں جذباتی بھی کیا اور ہنسا بھی دیا۔

گووندا نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ “شلپا کو تیرنا نہیں آتا تھا، اور سچ کہوں تو میں بھی کوئی اچھا تیراک نہیں تھا۔ اچانک شلپا پانی میں ڈوبنے لگی جبکہ میں کشتی چلا رہا تھا۔ میں گھبرا کر اسے تلاش کرنے لگا، پھر پانی میں چھلانگ لگا کر اسے باہر نکالا۔ جیسے ہی وہ باہر آئی، اس نے غصے میں کہا کہ میں پہلے ہی بتا چکی تھی کہ مجھے تیرنا نہیں آتا، پھر مجھے اس شاٹ میں کیوں شامل کیا گیا؟”

یہ واقعہ سن کر شلپا شیروڈکر اپنی ہنسی نہ روک سکیں، کیونکہ گووندا نے پورے منظر کو مزاحیہ انداز میں دوبارہ بیان کیا۔شلپا نے اس دور کی فلمی شوٹنگ کے مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے۔ انہوں نے بتایا، “میں لیدر کی پینٹ پہنے ہوئے تھی اور ہم گہرے پانی کے درمیان موجود تھے۔ ڈائریکٹر دوسری کشتی سے مجھے پوز دینے کی ہدایت دے رہے تھے جبکہ میں شدید خوفزدہ تھی۔ وہاں صرف چار افراد موجود تھے، نہ لائف جیکٹ تھی اور نہ ہی کوئی حفاظتی سامان۔ اس زمانے میں اسی طرح کام کیا جاتا تھا۔”واضح رہے کہ شلپا شیروڈکر اور گووندا نے سپر ہٹ فلم “ہم” میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس میں امیتابھ بچن، رجنی کانت اور کیمی کاٹکر بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔ دونوں فنکاروں نے جس واقعے کا ذکر کیا، وہ فلم کے مشہور گیت “سنم میرے صنم” کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Third BIMSTEC Conference: بِمسٹیک کی روایتی طب، جینیاتی وسائل اور دانشورانہ املاک کے حقوق پر تیسری کانفرنس گوا میں شروع

بِمسٹیک کے نوڈل گروپ کا دوسرا اجلاس بھی منعقد، روایتی طبی معلومات کے تحفظ، دستاویز…

6 hours ago

Bharat Express Urdu National Conclave: بزمِ صحافت: نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ، بھارت ایکسپریس اردو  کا نیشنل کانکلیو

مورخہ 17 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ہونے والے تیسرے ایڈیشن…

8 hours ago

Punjab Turban Row: پنجاب میں ’پگڑی‘ پر گھمسان تو یوپی میں کانگریس کی نئی بریگیڈ تیار! جانیے 5 ریاستوں کے انتخابات سے پہلے کیا ہے ہلچل؟

اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب…

9 hours ago

Special Parliament Session: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کی تیاری؟ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر ہو سکتا ہے بڑا فیصلہ

پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…

10 hours ago