قومی

PM Modi to begin Australia visit today: وزیراعظم نریندر مودی آج آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھنی البانیز کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا روانہ

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی آج آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھنی البانیز کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ 8 سے 10 جولائی تک جاری رہنے والے اس دورے سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔دورے کے دوران وزیراعظم مودی میلبرن میں وزیراعظم انتھنی البانیز کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے، جبکہ وہ آسٹریلیا کی گورنر جنرل سیم موسٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دفاع، تجارت، ٹیکنالوجی، علاقائی سلامتی اور ہند-بحرالکاہل خطے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔وزیراعظم مودی انڈیا-آسٹریلیا سی ای او فورم میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ دونوں ممالک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری لیڈرو  سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ میلبرن میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

دورے سے قبل آسٹریلوی وزیراعظم انتھنی البانیز نے بھارت کو آسٹریلیا کا اہم اقتصادی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ ان کے مطابق بھارت دنیا کی چوتھی بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے، جبکہ دونوں ممالک کی شراکت داری ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔البانیز نے کہا کہ انہیں اپنے دوست وزیراعظم نریندر مودی کا سالانہ لیڈرز سمٹ کے لیے آسٹریلیا میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے اور وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  میلبرن میں بھارتی برادری نے وزیراعظم مودی کی آمد سے قبل ان کے استقبال کے لیے ویدک ہون کی تقریب کا انعقاد کیا۔آسٹریلیا میں بھارت کے ہائی کمشنر ناگیش سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیراعظم مودی کا یہ تیسرا دورۂ آسٹریلیا دونوں ممالک کے تعلقات میں آنے والی غیرمعمولی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال نے بھارت اور آسٹریلیا کو مزید قریب لایا ہے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفادات ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Cabinet MSP Hike: ربیع فصلوں پر مودی حکومت کا بڑا تحفہ، MSP میں زبردست اضافہ، گندم سمیت کئی فصلوں کی نئی قیمتیں مقرر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا بڑا فیصلہ، گندم، جو، چنا…

1 hour ago