شلپا شیٹی اور راج کندرا کے منی لانڈرنگ کیس میں ایک نیا اآپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے شلپا شیٹی اور ان کے شوہر کو عبوری راحت دی ہے۔ قبل ازیں شلپا اور راج نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں اپنا مکان خالی کرنے کا نوٹس بھیجا تھا اور اس فارم ہاؤس کو عارضی طور پر تفتیشی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں ضبط کرلیا تھا، لیکن اب عدالت نے کہا ہے کہ ای ڈی ان نوٹس پر اس وقت تک عمل درآمد نہ کریں جب تک ان کی اپیل پرفیصلہ نہیں ہو جاتا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کو جاری کردہ بے دخلی کے نوٹس کو اس وقت تک نافذ نہیں کرے گا جب تک ان کی اپیل پر حکم نہیں آجاتا۔
شلپاشیٹی راج کندراکو ہائی کورٹ سے راحت ملی
شلپا شیٹی اور راج کندرا کو بامبے ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ اطلاعات کے لیے بتاتے چلیں کہ یہ معاملہ پراپرٹی اٹیچمنٹ سے متعلق ہے، جس میں ای ڈی نے شلپا شیٹی اور راج ک کندرا کوممبئی اور پونے میں اپنے گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا، لیکن اب انہیں اگلے حکم تک گھر خالی نہیں کرنا پڑے گا۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بمبئی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ وہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کو جاری کیے گئے بے دخلی کے نوٹس کو اس وقت تک نافذ نہیں کرے گا جب تک ان کی اپیل پر حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا۔
شلپا شیٹی منی لانڈرنگ کیس میں نئی اپ ڈیٹ
دراصل 27 ستمبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شلپا شیٹی اور کندرا کو جوہو، ممبئی میں اپنا گھر اور پونے میں ایک فارم ہاؤس کو 10 دن کے اندر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے خلاف شلپا شیٹی اور کندرا نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ اتنا ہی نہیں اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس نوٹس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی وقت جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور جسٹس پی کے چوہان کی بنچ نے جمعرات کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے شلپا شیٹی اور راج کندرا کو اسٹے کی درخواست دینے کی اجازت دی ہے۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…