-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: بالی ووڈ میں اب تک راکھی ساونت ہی ڈراما کوئن کہلاتی تھیں، لیکن اب اس فہرست میں شرلن چوپڑا کا بھی نام جڑ گیا ہے۔ گزشتہ دنوں راکھی ساونت اور ان کے شوہر عادل درانی کی شادی نے نہ صرف سرخیاں بٹوری بلکہ اس دوران کافی اتار چڑھاو بھی دیکھنے کو ملا۔ راکھی ساونت کی بہترین دوست راج شری اور شرلن چوپڑا بھی عادل درانی کی حمایت میں اترآئیں۔ شرلن چوپڑا اور راج شری نے عادل درانی کو بھائی کہہ کرانہیں راکھی بھی باندھی۔ حالانکہ اب ایک تازہ ترین ویڈیو جو وائرل ہو رہا ہے، وہ کچھ اور ہی کہانی بیاں کر رہا ہے۔
عادل درانی کے ساتھ رومانٹک ہوئیں شرلن چوپڑا
شرلن چوپڑا ویسے آئے دن ٹرولنگ کا شکارہوتی رہتی ہیں، لیکن اس بارانہیں خاص وجہ سے ٹرول کیا جا رہا ہے۔ دراصل، اس بارشرلن چوپڑا راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کے ساتھ رومانٹک ہوتی ہوئی نظرآئی ہیں۔ اسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا یوزرس ان پربھڑک گئے ہیں۔ حالانکہ بیچ میں شرلن چوپڑا راکھی ساونت کی حمایت میں آگئی تھیں، لیکن اب انہیں پھرسے عادل درانی کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ شرلن چوپڑا عوامی طور پرعادل کے ساتھ مستی کررہی ہیں۔
شرلن چوپڑا کا یہ رویہ دیکھ کر فینس ان پر بھڑک گئے ہیں۔ کمنٹ سیکشن میں شرلن چوپڑا کو لوگ بھلا برا کہہ رہے ہیں۔ ایک یوزر نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ‘یہ کیا چل رہا ہے ان کا… کبھی بھیا کبھی سیاں’۔ وہیں ایک دیگریوزرس (صارف) نے لکھا ہے، خوفناک دورآ گیا ہے بھائی۔ ایک اورصارف لکھتا ہے، ‘لیکن اس نے عادل کو اپنا بھائی بنا لیا تھا۔’ اس ویڈیو پرکئی ایسے ردعمل سامنے آئے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…